25 شوال المکرم, 1446 ہجری
فیضانِ مدینہ کوہی والا، پنجاب میں فیضانِ نماز کورس (رہائشی) کا اختتام
Thu, 24 Apr , 2025
3 hours ago
ڈسٹرکٹ خانیوال میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کوہی والا، پنجاب میں 18 اپریل
2025ء کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت ہونے والے 3 دن کے فیضانِ نماز کورس (رہائشی) کا اختتام ہوا جس میں ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ خانیوال محمد اسید رضا
عطاری نے نماز کے متعلق کلام کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں 12
دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔