جامع مسجد فیض مصطفیٰ کانٹیو شہر تحصیل چھاچھرو
ڈسٹرکٹ تھر پارکر میں تین دن کا فیضان نماز کورس
الحمدللہ عزوجل شعبہ مدنی کورسز ڈویژن میرپور
خاص سندھ کی جانب سےجامع مسجد فیض مصطفیٰ کانٹیو شہر تحصیل چھاچھرو ڈسٹرکٹ تھر
پارکر میں24جنوری2025ء کو زائرین حرم مکہ
و مدینہ کیلئے تین دن کا فیضان نماز کورس رہائشی ہوا جس میں تقریباً 20سے زائد
زائرین مدینہ نے شرکت کی ۔
کورس میں حاضرین کو حرم مدینہ جانے کے آداب اور ضروری مسائل، مکمل
نماز کے مسائل ، احرام باندھنے، صفا اور مروہ کی سعی اور استلام حجرہ اسود جیسے
کئی وہ چیزیں جن کا تعلق اس مبارک سفر میں
ہوگا اس کا یکٹیکل کروایا اجبکہ حاضری روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
آداب بتائے گئے ،
اس موقع پر کورس میں شعبہ مدنی کورسز کے معلم
اور ڈسٹرکٹ نگران تھرپارکر ،ڈویژن ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز اور ڈویژن میرپور خاص نے بھی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ:دیدارحسین عطاری قادری شعبہ مدنی کورسز
ڈویژن میرپور خاص سندھ،کانٹینٹ:شعیب احمد)