گورنمنٹ ہائی اسکول تحصیل پتوکی میں 7 دن کا شارٹ ٹائم فیضانِ نماز کورس
تحصیل پتوکی، ضلع قصور میں موجود گورنمنٹ ہائی اسکول میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 7 دن
کا شارٹ ٹائم فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں اسٹوڈنٹس سمیت اسکول کے دیگر اسٹاف نے
شرکت کی۔
معلومات کے
مطابق اس کورس میں شعبے کے تحصیل ذمہ دار و معلم محمد ساجد رضا عطاری نے اسٹوڈنٹس کو نماز کی اہمیت،نماز کی شرائط و
فرائض ، طہارت کے مسائل اور وضو و غسل کے مسائل سکھائے۔
معلم نے
دینِ اسلام اور اخلاقیات کے حوالے سے اسٹوڈنٹس کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے زندگی میں کامیابی کیسے حاصل کی جائے؟ اس پر
اُن کی ذہن سازی کی۔
اس کے
علاوہ معلم کورس نےاسٹوڈنٹس کے درمیان والدین کی شان بیان کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ
رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)