6 شعبان المعظم, 1447 ہجری
اسلام آباد سیکٹر G-11 میں
واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 24 جنوری 2026ء کی رات مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے اراکین نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور حاجی وقار
المدینہ عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں
شرکت کی۔
اس دوران اسپیشل پرسنز کے لئے خصوصی حلقہ لگایا
گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اُن کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں مدنی
مذاکرے کی ترجمانی کرتے ہوئے اسپیشل
پرسنز کی تربیت و رہنمائی کی۔اس موقع پر
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا اسٹال بھی لگایا گیا جس میں آنے والے اسلامی بھائیوں کو
ڈیپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ
دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami