25 جنوری 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ،  G-11 اسلام آباد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ”افطار اجتماع“ منعقد ہوا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بیان کیا۔

معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں عمومی اسلامی بھائیوں کے علاوہ اسپیشل پرسنز نے بھی شرکت کی جن کے لئے خصوصی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں اُن کی آسانی کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔

آخر میں دعائے افطار اور لنگریِ رضویہ کا بھی سلسلہ ہوا جس کے بعد وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)