شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے تحت جامع مسجد فیضان مدینہ رنگیل پور شیر شاہ ٹاؤن ملتان سٹی میں 26اپریل2025ء کو ایک دن کا رہائشی شارٹ ٹائم معلم کورس ہوا جس میں ڈویژن ، تحصیل/ٹاؤن ذمہ داران ، یوسی نگران ، یوسی ذمہ داران ، ڈاکٹر PHDاورایم فل سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

معلم کورس میں رکن مجلس مولانا اعجاز احمدعطاری مدنی اور رکن مجلس قاری محمد ندیم عطاری نے معلم کو کیسا ہونا چائیے، معلم کی جے ڈیز، معلم کے اوصاف کے متعلق حاضرین کی تربیت فرمائی اور شرعی و تنظیمی اپڈیٹ دیں جبکہ رکن مجلس قاری محمد ندیم عطاری نے اذکار نماز کے حوالے سے حاضرین کی تربیت کرتے ہوئے ڈیٹا انٹری کے حوالے سے رہنمائی کی ۔

اس موقع پر حاضرین کے درمیان 12 دینی کاموں کے حوالے سے مشق ہوئی جبکہ فجر کیلئے جگانا ، تفسیر سننے اور سنانے کا حلقہ، درس کا طریقہ اور دیگر دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی گئی۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز،کانٹینٹ: شعیب احمد عطاری)