تحصیل پتوکی، ضلع قصور میں واقع کپس کالج میں  دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 7 دن کا فیضانِ نماز کورس (شارٹ ٹائم) ہوا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس سمیت اسٹاف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس شعبے کے تحصیل ذمہ دار محمد ساجد رضا عطاری نے نماز کی اہمیت کے بارے میں رہنمائی کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کو شرائطِ نماز و فرائضِ نماز سمیت طہارت کے مسائل بتائے۔

اس کے علاوہ تحصیل ذمہ دار نے دیگر مختلف موضوعات پر شرکا کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)