17 جنوری 2024ء  کو دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام مدرسۃ المدینہ قباء المدینہ خسرے والا تکیہ لاہور میں فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

اس کورس میں موجود معلم محمد منور عطاری نے طلبۂ کرام کو نماز کے شرائط و فرائض سیکھائے نیز وضو کا طریقہ بھی سمجھایا جبکہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


شعبہ مدنی کورسز کے تحت  کیماڑی ڈسٹرکٹ کے مختلف اسکولز میں 15 جنوری تا17 جنوری 2024 ء تین دن پر مشتمل وضو کورسز کا اہتمام کیا گیاہوا۔

معلومات کے مطابق یہ کورسز ڈسٹرکٹ کیماڑی کے شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ دار مولانا محمد شعیب رضا عطاری مدنی اور ٹاؤن ذمہ دار محمد سلطان عطاری مدنی نے کروائے ۔

دوران کورس ذمہ داران نے اسکولز کے اسٹوڈنٹس کو وضو کے فرائص و سنتیں یاد کروائیں اور ساتھ ہی انہیں باوضو رہنے کے فضائل بیان کرتے ہوئے باوضو رہنے کی عادت بنانے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: عابد عطاری معلم جزوقتی مدنی کورسز، کانٹینٹ:رمضان رضا مدنی عطاری )


شعبہ مدنی کورسز کے  زیرِ اہتمام جامع مسجد گلزار مصطفیٰ ٹرسٹ کالونی روڈ غریب آباد رحیم یار خان میں 12 جنوری 2024ء کو سات دن کے فیضان نماز کورس کا اختتام ہوگیا۔

کورس کے اختتام پر اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز اور فیضان نماز کورس کے شرکا نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ نگران اظہر سلیم عطاری نے بیان کیا جس میں نماز کورس کی اہمیت کے متعلق بتایا جبکہ اختتام پر کورس کرنے والے افراد کو اسناد اورتحائف پیش کئے نیز شرکائے کورس نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔( رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 11 جنوری 2024ء کو 1122 ریسکیو آفس بہاولپور پنجاب میں نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں ریسکیوں اہلکار اور افسران نے شرکت کی ۔

شعبہ مدنی کورسز جزوقتی معلمین کے ذمہ دار محمد ابوبکر مدنی عطاری نے شرکا کو نماز کے شرائط یاد کروائے اور نماز کے فرائض و واجبات کے متعلق معلومات فراہم کیں ۔

آخر میں ڈویژن آفس ریسکیو آفیسر نے پورے بہاولپور سٹی میں دوسرے ریسکیو آفیسز میں کورسز کروانے کی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


دعوت اسلامی  کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ کیماڑی کے ذمہ دار مولانا محمد شعیب رضا عطاری مدنی نے بلدیہ ٹاؤن کے مختلف اسکول ، کالج اور دیگر تعلیمی اداروں کا وزٹ کیا ۔

محمد شعیب رضا مدنی عطاری نے ان تعلیمی اداروں کے پرنسپلز حضرات سے ملاقات کی اور ان کو اپنے اداروں میں مدنی کورسز کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنے اداروں میں مدنی کورسز کروانےکے لئے تاریخیں مقرر کرکے مدنی کورسز کروانے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی کورسز کے زیر اہتمام مورو روڈ دادو میں قائم مدرسہ القادریہ میں 05 جنوری 2024 ء کو   سات دن کے فیضان نماز کورس کا اختتام ہوگیا۔

کورس کے اختتام پر اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار و شعبہ مدنی کورسز کے معلم اظہر حسین عطاری اور مدرسہ ہذا کے مہتمم، مدرسین، علاقے کے معززین ، شرکائے کورس کے سرپرستوں اور کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب میں کورس کے معلم اظہر حسین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے ، نمازوں کا اہتمام کرنے سمیت دیگر نیک اعمال کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

کورس کے آخر میں تمام شرکائے کورس کواسناد دی گئیں اور تحائف سے بھی نوازا گیا۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ: محمد عمر فیاض عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدنی کورسز کے تحت جامع مسجد محمدی حنفیہ نیو کراچی میں کراچی ڈسٹرکٹ ذمہ داران کاماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں

کراچی سٹی ذمہ دار محمد صابر عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور سال 2024ء میں ہرہروارڈ/ یوسی /ٹاؤن میں جزوقتی اور کل وقتی رہائشی کورسز کو بڑھانے کی پلاننگ دی نیز ذمہ داران کو فرائض و واجبات پر عمل کرتے ہوئے 12دینی کاموں میں شمولیت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز کراچی سٹی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام1 جنوری 2023ء کو چونگی  پولیس چوکی لاہور میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل اور ان کے اسٹاف نے شرکت کی ۔

نشتر ٹاؤن ذمہ دار برائے کورسز محمد بلال رضا عطاری نے نماز جنازہ کا طریقہ بیان کیا اور شرکا کو نیکی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں جبکہ دورانِ ملاقات sho تھانہ نے دوبارہ بھی کورسز کے لئے تشریف لانے کا کہا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


جامع مسجد فیضان غوث اعظم متین گارڈن امامیہ کالونی لاہور میں  7 دن کےفیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں مقامی عاشقانِ رسول شرکت کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

دورانِ کورس 29 دسمبر 2023ء کو محمد مستقیم عطاری نے سامعین کونماز کی شرائط اور فرائض کے بارے میں مسائل سمجھائے اور روزانہ روٹین سے متعلق سنتیں و آداب سکھائیں جس میں عمامہ شریف پہننے کے بارے میں اسلامی بھائیوں کو ذہن دیا نیز مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ  مدنی کورسز دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 18 دسمبر 2023ء سے لاہور میں قائم جامع مسجد غوثیہ میں 7دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے جس میں مقامی عاشقانِ رسول شرکت کی سعادت پارہے ہیں۔

شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ دار محمد مستقیم عطاری نے اب تک کی کلاسوں میں مفسداتِ نماز ، نماز کی شرائط اور نماز کے فرائض پر شرکا کی تربیت کی نیز روز مرّہ کے معاملات کے حوالے سے سنتیں اور آداب بھی بیان کیں جس میں بالخصوص عمامے شریف کے بارے میں ذہن سازی کی اور اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی طرف سے گڈاپ ٹاؤن کاٹھورکے اطراف میں واقع لکی سیمنٹ فیکٹری میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا۔

کراچی سٹی ذمہ دار محمد صابر عطاری نے ڈسٹرکٹ ملیر-1 ذمہ دار قاری ناصر عطاری کے ساتھ وہاں کام کرنے والوں کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور ان کو فرض علوم پر مشتمل رہائشی کورسز کرنے کی دعوت پیش کی جس پر ہاتھوں 4 عاشقان ِ رسول نے کورس کےلئے فیضان مدینہ چلنے کی نیت کا اظہار کیا۔

٭بعدازاں لکی فیکٹری ملز کے ایمپلائز کے درمیان بھی مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ۔وہاں ذمہ دار اسلامی بھائی نے بیان کیا اور اسٹاف کو کورسز کرنے کی دعوت پیش کی۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدنی کورسز کے تحت13 دسمبر 2023ء سے حسنین اکیڈمی لاہورمیں 7 دن کا فیضانِ نماز کورس کا سلسلہ جاری ہے۔

کو رس میں موجود اسلامی بھائیوں کو نماز کے فرائض سیکھانے کے ساتھ ساتھ سنتیں و آداب سکھانے کا سلسلہ رہا اور اسٹوڈنٹس کو عملی طور پر نماز کا طریقہ بھی کروایا گیا ۔(رپورٹ: محمد منور عطاری ،راوی ٹاؤن ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )