3 ذوالحجۃ الحرام, 1446 ہجری
پونچھ ڈویژن کی تحصیل عباس پور میں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدنی کورسز کے ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ دار
اسلامی بھائی میٹنگ کے لئے جمع ہوئےجس کا مقصد دینی کاموں کا جائزہ لینا اور ذمہ
داران سے ملاقات کرنا تھا۔
اس اہم میٹنگ میں رہائشی و جزوقتی کورسز کی
پلاننگ پر گفتگو ہوئی اور ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی گئی تاکہ دین کے پیغام کو مزید مؤثر انداز میں عام
کیا جا سکے۔
جون و جولائی 2025ء کے رہائشی کورسز کی کامیابی
کے لئے نگرانِ شعبہ نے ذمہ داران کی ذہن سازی کی اور اُن کی حوصلہ افزائی کے لئے
تحائف دیئے ۔