دعوتِ اسلامی
کے تحت چنیسر ٹاؤن کی فیضانِ الیاس مسجد میں احکامِ قربانی کورس کا انعقاد
18 مئی 2025ء کو مسجد فیضان الیاس، یوسی 3،
چنیسر ٹاؤن میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اہم احکامِ قربانی کورس
منعقد ہوا۔ اس کورس میں اہل محلہ، نمازی حضرات، معززین علاقہ اور ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے بھرپور شرکت کی۔
کورس کے دوران دارالافتاء اہلسنت کے مفتی سعید
عطاری مدنی نے شرکا کو قربانی کے شرعی احکام سے آگاہ کیا اور ان کے مختلف سوالات
کے تفصیلی جوابات فراہم کیے۔ اس موقع پر شرکاء نے اپنی دینی معلومات میں اضافہ کیا
اور قربانی کی اہمیت و فضیلت کو سمجھا۔
کورس کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے اپنی نیک
تمناؤں کا اظہار کیا اور اس تربیتی نشست سے حاصل ہونے والی معلومات اور رہنمائی
کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کا عزم ظاہر کیا۔(رپورٹ: چنیسر ٹاؤن کے مدنی مذاکرہ و ہفتہ وار اجتماع ذمہ
دار قاری محمد ناصر عطاری ،کانٹینٹ:شعیب
احمد عطاری)