تحصیل کوٹ چھٹہ، بستی سنجرانی کی جامع مسجد عمرِ
فاروق میں فیضانِ نماز کورس کا اختتام
ضلع ڈیرہ غازی خان، پنجاب پاکستان کی تحصیل کوٹ
چھٹہ، بستی سنجرانی میں موجود جامع مسجد عمرِ فاروق میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
فیضانِ نماز کورس (رہائشی) کی اختتامی نشست منعقد ہوئی جس میں مقامی عاشقانِ رسول
شریک ہوئے۔
دورانِ کورس شعبے کے معلم مولانا محمد طیب عطاری
مدنی نے نماز کے مختلف مسائل کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں
فرائضِ نماز و شرائطِ نماز کے متعلق آگاہی دی۔
کوٹ غلام محمد پریس کلب میں صحافیوں کے لئے
فیضانِ طہارت کورس کا انعقاد
کوٹ غلام محمد پریس کلب میں میڈیا ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی کے تحت شعبہ صحافت سے وابستہ صحافیوں کے لئے فیضانِ طہارت کورس کا انعقاد
کیا گیا جس میں پریس کلب کے جنرل سیکریٹری غلام رسول، جونیجو جوائنٹ سیکریٹری رمضان
بھمرو، فنانس سیکریٹری اکبر راجپوت، سینئر صحافی آصف بوزئی اور جاوید کالرو سمیت دیگر
صحافیوں نے شرکت کی۔
اس موقع
پرحاضرین کی تربیت کرتے ہوئے مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا راضی سموں عطاری مدنی کا
کہنا تھاکہ:طہارت ایمان کا حصہ ہے اس لئے ہر مسلمان کو طہارت کا علم ہونا بہت ضروری
ہے، اگر آپ نے شریعتِ مطہرہ کے مطابق طہارت حاصل نہیں کی تو آپ
کا وضو نہیں ہوگا اور اگر آپ کا وضو نہیں ہے تو آپ کی عبادت بھی قبول نہیں ہوگی اس
لئے طہارت کا علم بہت ضروری ہے۔
فیضان
طہارت کورس میں شرکا کی رہنمائی کے دوران مبلغ دعوت اسلامی نے وضو، غسل اور تیمم
کے فرائض و سنتیں نیز اس کی چند ضروری احتیاطوں کے بارے میں صحافیوں کی ذہن سازی
کی۔(رپورٹ: حاجی عبدالرشید عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 9
جولائی 2024ء کو پنجاب پاکستان میں قائم حیدر آباد پریس کلب میں فیضانِ نماز کورس
کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف الیکٹرانک
میڈیا اور پرنٹ میڈیا (چینلز، اخبار) کے صحافی حضرات نے شرکت کی۔
اس کورس میں شعبے کے حیدر آباد سٹی ذمہ دار
سلمان خان عطاری نے نماز کے متعلق گفتگو کرتےہوئے شرکا کو نماز کے شرائط و فرائض
سمیت نماز کا عملی طریقہ اور چند ضروری مسائل بتائے۔
اس کے علاوہ سٹی ذمہ دار نے وضو و غسل کے حوالے سے بھی شرکا کی تربیت و
رہنمائی کیاور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکنِ شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
جامع مسجد فریدیہ چک6 /L1 ضلع اوکاڑہ میں 7دن کا فیضان نماز کورس کا اختتام
شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے تحت
7جولائی2024ء کو جامع مسجد فریدیہ چک6 /L1
تحصیل رینالہ خورد ضلع اوکاڑہ میں 7دن کا فیضان نماز کورس کا اختتام ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار شعبہ مدنی
کورسز و ڈسٹرکٹ ذمہ معلم خطیب و امام مسجد ہذا شرکاءِ کورس اور کئی عاشقان رسول نے شرکت کی۔
معلم شعبہ مدنی کورسز اظہر سلیم عطاری نے سنتوں
بھرا بیان فرمایا اختتام پر شرکاء کورس کو اسناد و تحائف پیش کیے اور نماز کورس کے متعلق گفتگو کی جس پر شرکاءِ کورس نے اپنی اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی
کورسز،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
ضلع ہٹیاں بالا کی تحصیل پارسہ میں قائم جامع مسجد صدیقِ اکبرمیں
شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 7 دن کے فیضانِ نماز
کورس کی اختتامی نشست منعقد کی گئی جس میں مدرسہ محمدیہ غوثیہ پارسہ کے طلبۂ
کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معلم کورس محمد فیصل عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دیگر کورسز میں شرکت کرنے بالخصوص
12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔اختتام پر اسلامی بھائیوں کے
درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر شعبہ مدنی کورسز کے کشمیر مشاورت ذمہ
دار قاری محمد خورشید رضا عطاری، ڈسٹرکٹ نگران جہلم ویلی حافظ محمود عطاری، ڈسٹرکٹ
نگران خیرپورسندھ مولانا عادل عطاری مدنی،
شعبہ اصلاح اعمال کے کشمیر ذمہ دار محمد سعید عطاری، مولانا تصدق قادری (خطیب جامعہ مسجد صدیق اکبر پارسہ) نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن
مجلس مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعہ قمرالاسلام ٹرسٹ تحصیل عارف والا میں فیضانِ
نماز کورس کی اختتامی نشست
شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا
میں قائم جامعہ قمرالاسلام ٹرسٹ میں 7 دن
کا فیضانِ نماز کورس (رہائشی) کے اختتام پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس نشست میں جامعہ قمرالاسلام کے طلبۂ کرام، صاحبزادہ حامد سعید مصطفائی
صاحب، ارسلان عطاری (شعبہ مدنی کورسز ڈویژن ذمہ دار) اور احمد حفیظ عطاری (ڈسٹرکٹ
پاکپتن شعبہ مدنی کورسز )سمیت دیگر
عاشقان رسول نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد شعبہ رابطہ برائےتاجران کے ڈویژن
ساہیوال ذمہ دار حیدر علی عطاری نے بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پر
تربیت و رہنمائی کی۔بعدازاں شرکائے کورس کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
تحصیل رینالہ خورد، ضلع اوکاڑہ کی جامع مسجد فریدیہ
میں فیضانِ نماز کورس کی اختتامی نشست
چک6 /L1 تحصیل رینالہ
خورد، ضلع اوکاڑہ کی جامع مسجد فریدیہ میں مختلف کورسز کے ذریعے لوگوں کی دینی و
اخلاقی تربیت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کی اختتامی نشست منعقد ہوئی۔
نشست کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسولِ
مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کےبعد شعبے کے معلم اظہر سلیم عطاری نے نماز کورس کے متعلق بیان کرتے ہوئے حاضرین کو
مزید دیگر کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔
نشست کے اختتام پر شرکائے کورس کے درمیان اسناد
کی گئیں اور نمایاں کارکردگی کے حامل
اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے گئے جبکہ اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے تحت3 جولائی 2024ءبروز بدھ دی فالکن
اسکول لاہور میں 3دن کا غسل کورس ہوا جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقان
رسول نے شرکت کی ۔
کاشف علی سیالوی عطاری معلم شارٹ ٹائم کورسز نے
حاضرین کو غسل کے فرائض اور مسائل سمجھاتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات آگاہ
کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت دی ۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی
کورس،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے تحت 28،29،30 جون 2024
جمعہ،ہفتہ،اتوار کو فیضان مدینہ ایکسپو سینٹر جو ہر ٹاون لاہور میں
پنجاب مشاورت کے ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور سٹی نگران اسلامی بھائیوں کا 3 دن کا معلم کورس
ہوا جس میں مختلف سیشنز میں مبلغین و اراکینِ
شوریٰ نے تربیت فرمائی جبکہ اختتام پر
فائنل ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا نیز نگران اسلامی
بھائیوں نے معلم کورس کے بعد مدنی کورسز کروانے اور اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر رکن مجلس حافظ محمد اویس عطاری ،رکن
شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، مولانا اعجاز احمد عطای مدنی (رکن مجلس اوورسیز)، نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہدعطاری، رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری، نگران مجلس قاری محمد سعید عطاری، رکنِ شوریٰ مولانا حاجی اسد
عطاری مدنی، رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری، رکن شوریٰ و پنجاب صوبائی مشاورت کے
نگران حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے
۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی
کورس،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
پنجاب کے علاقے واپڈا کالونی ملتان میں فیضانِ
نماز کورس کی اختتامی نشست
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے
تحت پنجاب کے علاقے واپڈا کالونی ملتان میں فیضانِ نماز کورس کی اختتامی نشست کا
انعقاد کیا گیا جس میں ایکسیئن آفیسر ، میپکو کمپنی سیکریٹری اور کمپنی سیکریٹری اسٹاف
کی شرکت ہوئی۔
شعبے کے ڈویژن ذمہ دار عادل شہزاد عطاری نے ”حسنِ
اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی
دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
ڈویژن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی
عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ڈسٹرکٹ جہلم کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوہاوہ میں7
دن کا رہائشی فیضانِ نماز کورس
ڈسٹرکٹ جہلم، پنجاب پاکستان میں واقع دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوہاوہ میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت 7 دن کا
رہائشی فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
کورس کے دوران مختلف اوقات میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی
نے شرکا اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں نماز کے بارے میں چند اہم مسائل بتاتے
ہوئے نماز کا عملی طریقہ سکھایا نیز تمام اسلامی بھائیوں نے 12 دینی کاموں میں بھی شرکت کی۔
قراٰن و حدیث کی تعلیم لوگوں تک پہنچانے والی
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت پچھلے دنوں
واپڈا کالونی، ملتان کے آفس میں 7 دن کا فیضانِ نماز کورس منعقد ہوا۔
اس کورس میں ایکسیئن آفیسر، کمپنی سیکریٹری،
کمپنی اسٹاف اور دیگر آفیسرز سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی شریک
ہوئے جس میں معلم شارٹ ٹائم کورسز مولانا محمد عدنان عطاری مدنی نے انہیں نماز کے
مسائل سکھائے۔