مختلف کورسز کے ذریعے لوگوں کی تربیت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی کورسز کے تحت 24 جون 2025ء کو اقبال چوک آشیانہ روڈ، بینک اسٹاپ، لاہور میں قائم ایک نجی اسکول میں شارٹ ٹائم ”فیضانِ طہارت کورس“ منعقد ہوا۔

نشتر ٹاؤن لاہور کے جزوقتی معلم علی حسین عطاری نے اسلام میں طہارت کی اہمیت و خصوصیت کے حوالے سے ناصرف بیان کیا بلکہ طہارت کے مسائل، طہارت کی اقسام اور دیگر اہم نکات پر حاضرین کی رہنمائی کی۔

اس کورس میں اسکول کے ٹیچرز، میٹرک کے اسٹوڈنٹس اور دیگر اسٹاف سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: مولانا محمداحمدسیالوی عطاری مدنی رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)