شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 24، 25 اور
26 اگست 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جبی جاتلاں کشمیر میں معلم کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی
نگران و ذمہ داران، ڈویژن نگران و ذمہ داران اور ڈسٹرکٹ و تحصیل نگران شریک ہوئے۔
اس 3 دن کے کورس میں شعبے کے پاکستان سطح کے
اراکین مولانا اعجاز عطاری مدنی، حافظ
محمد اویس عطاری، قاری محمد ندیم عطاری، مولانا محمد احمد سیالوی عطاری مدنی اور
معلم محمد بلال منیر عطاری نے شرکا کی مختلف امور پر رہنمائی کی۔
دورانِ کورس جو ایکٹیویٹیز ہوئیں اور جن موضوعات
پر شرکا کی تربیت کی گئی اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ نمازِ تہجد٭تلاوتِ قراٰن٭معلم کو کیسا ہونا
چاہیئے؟٭کلاس کو کامیاب کیسے کریں؟ ٭لیڈر کی خصوصیات٭ڈیٹا انٹری٭کورس کی اختتامی
نشست کیسی ہو؟٭مسکرائے اور غم دور کیجئے٭فیضانِ نماز کورس کا مکمل شیڈول٭پڑھانے کا
طریقۂ کار۔معلم کورس کے اختتام پر اسلامی بھائیوں سے ٹیسٹ بھی لیا گیا ۔(رپورٹ: محمد خورشید رضا عطاری صوبائی ذمہ دار شعبہ مدنی
کورسز کشمیر ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)