23 شعبان المعظم, 1447 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 6 فروری
2026ء کو چاہ عام والا، ملتان کی جامع مسجد فیضانِ مدینہ میں
محسن اقبال کے دادا، دادی اور نانا، نانی سمیت دیگر مرحومین کے لئے ”ایصالِ
ثواب اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃالمدینہ بوائز شارٹ ٹائم کے بچوں
نے شرکت کی۔
تفصیلی
معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں ابتداءً بچوں نے قراٰنِ پاک کی تلاوت کی جس
کے بعد نعت خوانی ہوئی اور شاہ رکنِ عالم، ملتان کے ٹاؤن ذمہ دار نے سنتوں بھرا
بیان کیا۔
اپنے بیان کے دوران ٹاؤن ذمہ دار نے ”ایصالِ
ثواب“ کی اہمیت اور اس کے فضائل بیان کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے کے
حوالے سے تمام بچوں کی ذہن سازی کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
Dawateislami