عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت اوکاڑہ شہر کے علاقے مدینہ کالونی میں قائم جامع مسجد دیدارِ مصطفیٰ میں ”حاضریِ قبرستان کورس“ منعقد ہوا جس میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد شعبے کے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ذمہ دار لیاقت علی عطاری نےقبرستان میں حاضری کے آداب بیان کئے اور اپنے مرحومین کو زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:احمد ندیم عطاری شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)