نماز، وضو اور دیگر دینی مسائل سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی کورسز کے تحت مدرسۃالمدینہ بوائز نزد جامع مسجد زینب فیصل آباد میں 3 دن کا فیضانِ نماز کورس  منعقد ہوا۔

کورس کے دوران شعبے کے معلم مولانا محمد عامر عطاری مدنی نے مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں کو نماز کے فرائض، واجبات اور دیگر مسائل بتائے نیز بچوں نے نمازِ تہجد کے ساتھ ساتھ دیگر سنتیں و و نوافل بھی ادا کئے۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)