ضلع اوکاڑہ کے گاؤں 23/2L رینالہ خورد میں کی مسجد و مدرسہ حیات النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں 20 جولائی 2025ء سے 7 دن کے ”فیضان نماز کورس رہائشی“ کا انعقاد کیا گیا جس کا اختتام 26 جولائی 2025ء کو ہوا۔

تفصیلات:

شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 7 دن کے ”فیضانِ نماز کورس رہائشی“ کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کا مقصد شرکا کو صحیح طریقہ ٔوضو، غسل کے مسائل، نماز کا عملی طریقہ اور دینی آداب و دعائیں سکھانا تھا۔

اس کورس میں شرکا کو نہ صرف نماز کی اہمیت اور نماز کا طریقہ سکھایا گیا بلکہ انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام بھی سکھائے گئے جس میں انہیں فجر کے وقت جگانے کا طریقہ اور دینی کاموں کے حوالے سے تربیت دی گئی تاکہ نوجوان و بزرگ سب دینی تعلیمات سے آگاہ ہوں اور ان پر عمل پیرا ہوں۔

واضح رہے یہ مذکورہ کورس کروانے والے شعبہ مدنی کورسز کے معلم محمد اظہر سلیم عطاری تھے جنہوں نے شرکا کو دینی مسائل سکھانے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے بھی شرکا کی ذہن سازی کی۔ (رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)