تحصیل تلہ گنگ، پنجاب میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت  20 تا 26 جولائی 2025ء کو 7 دن پر مشتمل ”فیضانِ نماز کورس رہائشی“ ہوا جس میں علاقے کےطلبۂ کرام اور آرمی سے ریٹائرڈ افراد سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

کورس کے دوران معلم مولانا حبیب اللہ عطاری مدنی نے نماز و وضو کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر حاضرین کی رہنمائی کی اور انہیں نماز کے فرائض و شرائط نیز جماعت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وضو کا پریکٹیکل کر کے بتایا۔

اس کے علاوہ معلم نے حاضرین کو علمِ دین کے فضائل بیان کئے اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی جبکہ شرکا کو جامعۃالمدینہ بوائز میں داخلہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔

معلم کورس نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا عزم کیا۔(رپورٹ: مولانا محمد احمد سیالوی عطاری مدنی، رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)