ملتان، 24 ستمبر 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ انصاری چوک ملتان، پنجاب میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت 3 دن کا رہائشی معلم کورس منعقد کیا گیا جس کا مقصد معلمین کی تربیت کرنا اور اُن کے اندازِ تدریس کو بہتر بنانا تھا تاکہ وہ دینی تعلیمات کو مؤثر انداز میں پھیلائیں۔

اس رہائشی معلم کورس میں ملتان ڈویژن کے نگران، سٹی و ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل و ٹاؤن نگران اور ڈویژن و سٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جن میں رکنِ شعبہ (پاکستان) مولانا اعجاز احمد عطاری مدنی، رکنِ شعبہ قاری محمدندیم عطاری (نگرانِ معلمین مدنی کورسز پاکستان) ، محمد عدنان عطاری اور محمد شہزاد عطاری شامل تھے۔

اس موقع پر ذمہ داران نے معلم کے اوصاف، اندازِ تدریس، 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے طریقے، ایک مؤثر معلم کے خصائص، ڈیٹا انٹری، لیڈرشپ، اذکار و مسائلِ نماز کے ٹیسٹ کا انداز و تربیت، فیضان نماز کورس کا شیڈول، پبلک ڈیلنگ اور ٹائم مینجمنٹ جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔

اس کورس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ قاری محمد سلیم عطاری کی بھی خصوصی شرکت ہوئی جس میں انہوں نے معلمین کی گفتگو، تدریس کے انداز اور اپنی اسکلز کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم نکات بیان کیا۔(رپورٹ: مولانا عاشق حسین عطاری مدنی شعبہ مدنی کورسز ملتان سٹی زمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)