دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں  میں رہنمائی کرنے کے حوالے سے پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ رینالہ خورد، اوکاڑہ پنجاب کی جامع مسجد رازقیہ شرفیہ میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت 3 دن کا رہائشی 12 دینی کام کورس منعقد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ کے ناظمین، مدرسین، طلبۂ کرام اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس 3 دن کے رہائشی کورس میں معلم اظہر سلیم عطاری نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور کس انداز میں 12 دینی کام کرنا ہے اس پر رہنمائی کی۔

اسی طرح 12 دینی کاموں کا شیڈول، اہداف، شرعی و تنظیمی احتیاطیں، دعوتِ اسلامی کا تنظیمی اسٹرکچر، کارکردگی اور تقرری سمیت دینی کام کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دینی کاموں پر ترغیبات بھی بیان کی گئیں۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)