ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز سندھ کے گوٹھ فوٹو خان وگن میں قائم جامع مسجد فیضانِ رضا میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کی اختتامی نشست 26 دسمبر 2024ء کو منعقد ہوئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران، ڈویژن ذمہ دار، شعبہ مدنی کورسز کے ڈویژن ذمہ دار، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کےڈسٹرکٹ قافلہ ذمہ دار، ہومیوپیتھک کے ڈویژن ذمہ دار اور دیگر عاشقانِ رسول موجود تھے۔

کورس کے ساتوں دن معلم اظہر سلیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مختلف فرض علوم سکھائے جن میں وضو کے فرائض و سنتیں، وضو توڑنے والی چیزیں، غسل کے فرائض، غسل کا سنت طریقہ، اس کی چند احتیاطیں، نماز کے شرائط و فرائض، واجباتِ نماز، مفسداتِ نماز، نماز کا پریکٹکل اور مدنی قاعدہ شامل تھا۔

اس کے علاوہ معلم نے وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے دیگر کورسز کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے مزید کورسز کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں شرکائے کورس کو اسناد دی گئیں۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں میرپورخاص سٹی میں میں 3 مقامات پر 7 دن کا فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیا جس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

معلومات کے مطابق ان کورسز میں معلمین نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں کے حوالے سے بتایا اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

کورسز میں اسلامی بھائیوں کو وضو، غسل، شرائطِ نماز، فرائض نماز، واجباتِ نماز، تیمم اور پاکی وناپاکی کے مسائل سکھائے گئےجبکہ ڈسٹرکٹ نگران میرپور خاص شعبہ مدنی کورسز کے و ڈویژن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پر ذہن سازی کی۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن نزد ایکسپو سینٹر لاہور  میں مختلف کورسز کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے 21 دسمبر 2024ء کو سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کی اہمیت بتائی۔

رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور انہیں ذمہ داری لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 22 دسمبر 2024ء کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت معلم کورس ہوا جس میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان اور شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

معلومات کے مطابق معلم کورس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی مولانا اعجاز عطاری مدنی (رکن شعبہ مدنی کورسزاوورسیز)، قاری محمد صابر عطاری (کراچی سٹی شعبہ مدنی کورسزذمہ دار) اور مولانا حاشر رضا عطاری (کراچی سٹی شارٹ ٹائم شعبہ مدنی کورسز ذمہ دار) نے مختلف موضوعات پر شرکا کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭معلم کو کیسا ہونا چاہیئے؟٭کامیاب معلم کے اوصاف٭کورس تیار کرنے کا طریقہ٭ ایپلیکیشن ڈیٹا انٹری کرنا٭کورس کے ذریعے 12 دینی کام کو مضبوط کرنا٭کارکردگی جمع کرنے کا طریقہ٭کورس کے اختتام پر اختتامی نشست کا انعقاد کرنا٭اختتامی نشست کا شیڈول٭فرض علوم کیسے سکھائے جائیں٭فیضانِ نماز کورس کا اجمالی شیڈول٭سبق سننے کا انداز کیا ہو؟۔

معلم کورس کے اختتام پر وہاں موجود تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا ٹیسٹ لیا گیا اور اسلامی بھائیوں نے مدنی چینل کو اپنے تأثرات بھی دیتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

تحصیل دیپالپور،  ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا میں موجود عاشقانِ رسول کے مدرسے جامعۃ الحبیب میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 7 دن کا فیضانِ نماز کورس ہوا جس کی اختتامی نشست 20 دسمبر 2024ء کو منعقد ہوئی۔

معلومات کے مطابق کورس کے دوران مدرسے کے بچوں کو وضو، غسل، تیمم کے مسائل،نماز کے شرائط و فرائض اور واجبات یاد کروائے گئے جبکہ نماز کا عملی طریقہ بھی کر کے بتایا گیا۔

اسی طرح شعبہ مدنی کورسز کے معلم مولانا محمد راشد اکبر عطاری مدنی نے مدنی قاعدہ کے ساتھ ساتھ بچوں کو چند سنتیں و آداب بھی بتائے اور روزمرہ کی دعائیں یاد کروائیں۔اختتام پر بچوں کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

19 دسمبر  2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے متی تل، ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ملک مرتضی اٹھنگل اور ملک محمد نزر عباس اٹھنگل ایکس ناظم متی تل ملتان سے ملاقات کی۔

اس دوران شعبے کے سٹی ذمہ دار عاشق حسین عطاری نے دونوں شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق آگاہی دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ لینے نیز اس کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ سٹی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں شخصیات کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیضانِ مدینہ متی تل، ملتان میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے  63 دن کے رہائشی مدنی کورس کی اختتامی نشست 19 دسمبر 2024ء کومنعقد کی گئی جس میں شرکائے کورس اور ملک محمد مظفر اٹھنگل ایڈووکیٹ سمیت ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

نشست میں شعبے کے سٹی ذمہ دار عاشق حسین عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

سٹی ذمہ دار نے دورانِ بیان شرکا کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ لینے اور 2025ء کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا جس میں تمام شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو سرٹیفکیٹ و تحائف دیئے گئے جبکہ ملک محمد مظفر اٹھنگل ایڈووکیٹ کو بھی ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تحفہ پیش کیا گیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 19 دسمبر  2024ء کو شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے متی تل، ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈاکٹر کنور شفقت سے ملاقات کی۔

اس دوران شعبے کے سٹی ذمہ دار عاشق حسین عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر کنور شفقت کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق آگاہی دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ لینے نیز اس کی سالانہ بکنگ کروانے کا ذہن دیا۔

سٹی ذمہ دار نے ڈاکٹر صاحب کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں ڈاکٹر کنور شفقت کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پاکستان کے شہر لودھراں میں قائم جامع مسجد سواگیہ افضل العلوم  نزدمین مارکیٹ اسٹیڈیم روڈ میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 7 دن (8 تا 14 دسمبر 2024ء) کے فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے رہائشی اسلامی بھائیوں اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس کورس میں معلم مدنی کورسزپاکستان مولانا محمد طیب عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو مختلف فرض علوم سکھائے جن میں وضو کے فرائض، سنتیں، وضو کا مکمل طریقہ، غسل کے فرائض، فرائضِ نماز ، شرائطِ نماز ، واجباتِ نماز، مفسداتِ نماز اور تیمم کے مسائل سمیت دیگر اہم چیزیں شامل تھیں۔

مولانا محمد طیب عطاری مدنی نےاذکارِ نماز کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مختلف دعائیں اور قراٰنِ پاک کی آخری 10 سورتیں یاد کروائیں جبکہ کورس کے ساتوں دن تہجد اور اشراق و چاشت کے نوافل بھی پڑھائے گئے۔(رپورٹ: محمد احمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ، سندھ  کے علاقے گھارو (Gharo) میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ ہاشم ٹھٹھوی میں دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے فیضانِ نماز کورس کی اختتامی نشست 15 دسمبر 2024ء کو منعقد ہوئی جس میں شرکائے کورس سمیت دیگر اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس نشست میں شعبہ مدنی کورسز کے معلم اظہر سلیم عطاری نے اسلام کی خوبیاں اور اللہ پاک کے احسان “ کے متعلق بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا تعارف پیش کیا نیز اس طرح کے مزید کورسز کرنے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی بھی کی۔

اس موقع پر کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں سے ٹیسٹ لیا گیا جس میں کامیاب ہونے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے گئے اور اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔اس موقع پر جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمِ اعلیٰ، ڈویژن ذمہ دار اور ناظمِ جدول موجود تھے۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکنِ شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان بھر میں 63 دن کے رہائشی مدنی کورسز کروانے والے معلمین کے لئے ضلع سرگودھا کی تحصیل بہرہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ المعروف جامع مسجد چنگی شاہ مین بازار میانی میں 3 دن (3، 4 اور 5 دسمبر 2024ء) کا ٹریننگ سیشن منعقد ہوا ۔

اس ٹریننگ سیشن میں شعبہ مدنی کورسز کے اراکین حافظ قاری محمد ندیم عطاری، حافظ محمد اویس عطاری اور مولانا محمد احمد سیالوی عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر شرکا کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭شرکا کی تربیت مزید بہتر انداز سے کیسے کی جائے؟٭ معلم کی خصوصیات کیا ہیں؟٭ مدنی قاعدہ اور نماز کے احکام کے مسائل جدید ٹولز کے مطابق کیسے سکھائیں؟ ٭ کم پڑھے لکھے اسلامی بھائیوں کو مسائل یاد کروانے کے آسان انداز٭عقائد پڑھاتے ہوئے کیا احتیاطیں رکھی جائیں؟ ٭ مدنی کورسز کو کامیاب کرنے کے نکات٭معلمین کے اہداف کا جائزہ٭شرکائے کورس میں سیکھنے کی دلچسپیاں کیسے پیدا کی جائیں؟ ٭ اپنے بیانات اور سکھانے میں مزید بہتری کیسے لائی جائے؟ ۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ حافظ آباد میں  07دن پر مشتمل رہائشی 12 دینی کام کورس کا آغاز 5نومبر2024 کو ہوا جس کا اختتام 17نومبر2024کو ہوا۔ اختتامی نشست کے موقع پر ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری کی آمد ہوئی ۔

ا ختتامی نشست کے موقع پر ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری نے حاضرین کے درمیان فکر آخرت، صحابہ کرام کا علم دین حاصل کرنے کی طلب اور دنیا کی مذمت موضوع پر بیان کیا ۔

بعد بیان ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری نے 12 دینی کاموں کے فضائل ، 12 دینی کاموں کے اہداف اور 12 دینی کاموں کی شرعی تنظیمی احتیاطیں کیا ہیں؟ کے متعلق گفتگو کی۔ اس موقع پر شعبہ مدرستہ المدینہ بالغان کے معلمین اور ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول موجود تھے ۔(رپورٹ:محمد رضوان عطاری ڈویژن ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز ،کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)