فیضان مدینہ، حیدرآباد میں مدنی تربیتی کورس اور
اصلاح اعمال کورس کی اختتامی نشست
حیدرآباد،سندھ:
24 جون 2025ء
کو مدنی مرکز فیضان مدینہ، آفندی ٹاؤن، حیدرآباد میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی
کے تحت گزشتہ 63 دن سے جاری رہنے والے مدنی تربیتی کورس اور اصلاحِ اعمال کورس کی
اختتامی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ان کورسز میں اسلامی بھائی نہ صرف فرائض و نوافل کی ادائیگی
میں مشغول رہے بلکہ معلم کورس خالدحسین عطاری نے نماز کے مختلف پہلوؤں، شرائط اور مفسداتِ نماز کے بارے میں انہیں مفید
معلومات فراہم کیں۔
مدنی تربیتی کورس میں اسلامی بھائیوں نے نمازِ تہجد، نمازِاشراق و
چاشت، نمازِاوابین اور نماز جنازہ کے طریقہ
کٔار سمیت دیگر اہم دینی امور سیکھے جبکہ نماز کی شرائط، فرض، واجبات، مفسدات اور نماز کے مکروہات کے بارے میں اُن کی تربیت
بھی کی گئی۔
اس کے
علاوہ کپڑوں کی پاکیزگی، نیکی دعوت اور 12
اہم دینی کاموں جیسے فجر کے لئے جگانے، تفسیر سننے سنانے کے حلقے، مدرسۃ المدینہ
بالغان نیز نیک اعمال کے سلسلے میں اسلامی
بھائیوں کی رہنمائی کی گئی۔