لوگوں کو احکامِ قراٰن پر عمل کرنے کا ذہن دینے  والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی کورسز کے تحت 1 جون 2025ء کو عزیز بھٹی ٹاؤن، لاہور کے علاقے تاجپورہ کی مقامی مسجد میں ”احکامِ قربانی کورس“ کا اہتمام کیا گیا ۔

شرکائے کورس کی رہنمائی کے لئے شعبے کے لاہور سٹی ذمہ دار مولانا فضیل رضا عطاری مدنی نے چند اہم نکات پر بیان کیا جن میں سے بعض یہ ہیں: ٭قربانی کی شرائط٭قربانی کی تعریف اور قربانی کے جانور کی کم از کم عمر کتنی ہو٭کن جانوروں کی قربانی جائز اور کن جانوروں کی جائز نہیں٭اس کے علاوہ قربانی کے دیگر مسائل۔

اس کورس میں اہلِ محلہ، اسٹوڈنٹس، نمازی حضرات اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی شریک تھے۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری مدنی رکن شعبہ مدنی کورسزپاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)