9 ذوالحجۃ الحرام, 1446 ہجری
لوگوں کو نمازو
روزے کے شرعی مسائل سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 28، 29 اور 30 مئی
2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ نزد انصاری چوک ملتان، پنجاب میں ”12 دینی کام
کورس (رہائشی)“ ہوا۔
اس کورس میں شعبے کے معلمین نے 12 دینی کاموں کے
اہداف بیان کرتے ہوئے کورس کروایا جن میں فجر کے لئے مسلمانوں کو جگانا، نیک اعمال
کے رسائل پُر کرنا، مدنی مذاکرے میں شرکت کرنا، تفسیر سننے / سنانے کے حلقے لگانا
اوردیگر دینی کاموں میں شمولیت اختیار
کرنا شامل تھا۔
کورس کے اختتام پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے شرکائے کورس کے درمیان بیان کیا اور انہیں دینی
کاموں میں اخلاص کے ساتھ حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔