گجرات: 2 تا 5 جون 2025ء کو جامع مسجد فیضانِ عطار، تحصیل سرائے عالمگیر، ضلع گجرات، پنجاب میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت مقامی عاشقانِ رسول کے لئے  4 دن کے ”فیضان نماز کورس رہائشی “کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد اسلامی بھائیوں کو نماز کے چند ضروری مسائل سکھانا تھا۔

اس موقع پر کورس کے معلم مولانا حبیب اللہ عطاری مدنی نے شرکا کو وضو و غسل کے مسائل اور نماز کا عملی طریقہ سکھایا جبکہ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے اُن کی رہنمائی بھی کی۔

معلم مولانا حبیب اللہ عطاری مدنی نے کورس کے دوران اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں درسِ نظامی (عالم کورس)کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد احمد سیالوی عطاری، رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)