جامع مسجد حنفیہ چشتیہ میں مقامی عاشقانِ رسول
کے لئے ”اصلاحِ عقیدہ کورس“ کا انعقاد
لوگوں کے عقائد و نظریات کی درستگی کرنے
اور اُن کی اصلاح کے لئے 25 جون 2025ء کو کراچی کے علاقے لانڈھی میں قائم جامع مسجد حنفیہ چشتیہ میں مقامی
عاشقانِ رسول کے لئے ”اصلاحِ عقیدہ کورس“ منعقد ہوا۔
اس موقع پر دارالافتاء اہلسنت دعوتِ اسلامی کے مفتی شفیق عطاری مدنی نے نہ
صرف عقائد کے موضوع پر بیان کیا بلکہ عقائد سے متعلق عاشقانِ رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے
جوابات بھی دیئے۔
اسی طرح مفتی محمد شفیق عطاری نے کورس میں موجود
عاشقانِ رسول کی ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں اپنے عقائد کی اصلاح کے لئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:مولانا محمد حاشر عطاری مدنی ، ڈویژن ساؤتھ کورسز ذمہ
دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)