گجرات: (13 جون 2025ء) دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گجرات
میں نگرانِ شعبہ مدنی کورسز قاری محمد سعید عطاری ، نگرانِ ڈویژن مشاورت حاجی
اقبال عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد عرفان مکی عطاری نے گجرات ڈویژن میں شعبہ مدنی
کورسز کا اہم مدنی مشورہ لیا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران، تحصیل ذمہ داران اور یوسی ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
جن میں درج ذیل چیزیں شامل تھیں:
٭ذمہ داران کی فعالیت اور کارکردگی کا جائزہ لینا٭غیر
فعال ذمہ داران کو فعال بنانے کے اقدامات طے کرنا٭ہر ماہ ڈسٹرکٹ نگران اور تحصیل
ذمہ داران کے درمیان مشورہ کرنے کا نظام٭ہفتہ وار اجتماعات میں شعبہ مدنی کورسز کے
لئے عارضی آفس کا قیام ٭ہفتہ اجتماع میں کورسز کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے علیحدہ
حلقہ لگانا٭کورسز کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے خصوصی اجتماعات٭پیشگی اور عملی
شیڈول ترتیب دینا٭مختصر وقت میں معلم کورس کروانا٭ماہانہ قافلے میں سفر٭ماہانہ
کارکردگی کی بروقت انٹری و جائزہ۔
اس کے علاوہ شعبہ مدنی کورسز کے تحت کارکردگی کو بہتر بنانے
اور دیگر شعبہ جات کے امور میں تربیت بھی دی گئی نیز نمایاں کارکردگی پر شرکا کو
تحائف دیئے گئے۔(رپورٹ: محمد رضوان شعبہ مدنی کورسز گجرات ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)