کورنگی نمبر 1 کی جامع مسجد مدنی میں مقامی عاشقانِ رسول کے لئے 30 مئی 2025ء کو قربانی کورس کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو قربانی کے شرعی احکام سے آگاہی دینا اور اُن کی دینی معلومات میں اضافہ کرنا تھا۔

اس کورس میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتی محمدسجاد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو قربانی کے شرعی اصول، مناسکِ قربانی اور اس کی اہمیت سے روشناس کروایا۔ اس کے علاوہ مفتی محمدسجاد عطاری مدنی نے حاضرین کے سوالات کے تفصیلی جوابات بھی دیئے تاکہ عمل میں غلطیوں سے بچا جا سکے۔

اس پروگرام میں مختلف شرکا نے شرکت کی اور اپنےدینی فہم میں اضافہ کیا۔ اس کا مقصد امت مسلمہ میں قربانی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور صحیح شرعی طریقوں سے عمل پیرا ہونے کی ترغیب دینا ہے۔(رپورٹ: محمد حاشر عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)