3 ذوالحجۃ الحرام, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات
میں اضافہ کرنے کے لئے مورخہ 20 مئی 2025ء کو
کورنگی نمبر 5 میں قائم فیضانِ امیر معاویہ مسجد میں شعبہ مدنی کورسز کے
تحت ”12 دینی کام کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں لانڈھی ٹاؤن کے امام و
مؤذن صاحبان نے بھرپور انداز سے شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ کورنگی ڈسٹرکٹ قاری عرفان عطاری
نے شرکائے کورس کو 12 دینی کاموں کے اہداف، طریقۂ کار اور اہمیت سے آگاہ کرتے
ہوئے عملی زندگی میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کے لئے اُن کی رہنمائی کی۔
کورس کے اختتام پر امام و مؤذن صاحبان سے ایک تعلیمی ٹیسٹ لیا گیا نیز ٹیسٹ میں کامیاب
ہونے والوں کے درمیان سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔