شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے تحت 18 مئی2025ء بروز اتوار کو  ملیر ہالٹ میں قائم گلشن آمنہ مسجد میں قربانی کورس کروایا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

کورس کے دوران دارالافتاء اہلسنت کے مفتی شفیق عطاری مدنی نے قربانی کے احکام پر شرکا کی تربیت و رہنمائی کی اور اُن کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

کورس کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے کورس کے متعلق اپنے تأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد حاشر عطاری مدنی، شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)