سنتِ ابراہیمی پر عمل  کرنے والے عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے 23 مئی 2025ء کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 کی جامع مسجد فیضانِ رمضان میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ”قربانی کورس“ منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر دارالافتاء اہلسنت کے مفتی شفیق عطاری مدنی نے نہ صرف قربانی کے احکام کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی بلکہ اُن کی جانب سے کئے گئے مختلف سوالات کے شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں جوابات دیئے۔

آخر میں کورس میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول نے اپنے تاثرات دیئے جن میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے اس کاوش کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد حاشر عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)