اوکاڑہ، پنجاب کے شہر رینالہ خورد میں واقع عاشقانِ رسول کی دینی درس گاہ ”مدرسہ برکات القراٰن“ نزد جامع مسجد حنفیہ میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 7 دن کا رہائشی فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں مذکورہ مدرسے کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

کورس کے معلم مولانا حبیب اللہ عطاری مدنی نے طلبۂ کرام کو وضو و غسل کے مسائل بتاتے ہوئے نماز کے شرائط و فرائض اور واجبات بیان کئے نیز نماز کا عملی طریقہ بھی سکھایا۔

اس کے علاوہ کورس میں شریک طلبۂ کرام نے دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں میں حصہ لیا نیز معلم نے طلبۂ کرام کو درسِ نظامی کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)