
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت دنیا بھر میں مختلف فرض علوم پر مشتمل کورسز کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے ۔سال 2023 ء میں پاکستان کے مختلف مقامات پر 23 ہزار 706 کورسز ہوئے جن میں 5
لاکھ ،58 ہزار ،864 افراد نے شرکت کی ۔ان کی تفصیلی کارکردگی درج ذیل ہے۔
7 دن
کےفیضانِ نماز کورس کی تعداد:3 ہزار 750
ان میں شرکت کرنے والے اسلامی
بھائیوں کی تعداد:10 ہزار 608
7 دن
کے 12 دینی کام کورس کی تعداد:209
کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تعداد:15 ہزار 628
30 دن
کے فیضانِ قرآن و
حدیث کورس کی تعداد:201
کورس کرنے والے طلبہ کی تعداد:5 ہزار 628
63 دن
کے مدنی تربیتی کورس کی تعداد:119
شرکائے
کورس کی تعداد:2 ہزار 381
ہفتہ
وار (Weekend) مدنی کورسز کی تعداد:13 ہزار 57
کورس میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد:2
لاکھ،84 ہزار،154
دیگر مدنی کورسز کی تعداد:6 ہزار 265
ان میں حصہ لینے والے عاشقانِ رسول کی تعداد:1 لاکھ،47 ہزار ،456
(رپورٹ:محمد
احمد سیالوی ،رکن مجلس شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )

شعبہ
مدنی کورسز دعوت
اسلامی کے تحت عابد آباد سائٹ ٹاؤن کیماڑی
ڈسٹرکٹ کے دی اسکائی فاؤنڈیشن اسکول میں 21 جنوری 2024ء بروز پیر سے تین دن کے نماز کورس کا سلسلہ
ہوا ۔
اس کورس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا محمد شعیب
رضا عطاری مدنی اور ٹاؤن ذمہ دار محمد سلطان عطاری مدنی نے اسکول کے طلبہ کے درمیان نماز کی شرائط و فرائض کے متعلق تربیت کی اور انہیں نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا ۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

25
جنوری 2024ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
15نومبر 2023ء سے جاری 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا۔اس کورس میں گلگت بلتستان اور کشمیر سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اس
موقع پر محمدصابر عطاری نے بیان کیا جس میں شرکائے کورس کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں استقامت پانے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے نیز 12دینی کاموں میں مصروف رہنے اور وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کرتے رہنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں رمضان
المبارک میں پورے ماہ اعتکاف کرنے کی ترغیب بھی دلائی۔آخر میں اسناد اور مختلف
تحائف پیش کئے گئے۔(رپورٹ :شعبہ مدنی کورسز کراچی
سٹی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

گلستانِ
مدینہ مسجد اقبال ٹاؤن لاہور میں سحری اجتماع ہوا جس میں ا سکول کے طلبہ،مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحب،یوسی نگران،سب ٹاؤن نگران
سفیر عطاری نے شرکت کی ۔
سب
ٹاؤن ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے بعد نماز عشا ” آداب مسجد“ کے موضوع پر بیان کیا ۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے اعتکاف کی نیت کرکے آرام کیااور فجر سے پہلے بیدار ہو کر نماز تہجد ادا کی اور سحری کرکے رجب المرجب کا نفل روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی ۔
بعدازاں شرکا نے تلاوت قرآن پاک کی اور صدائے مدینہ بھی لگائی نیز باجماعت نماز فجر ادا کرکے تفسیر کے حلقہ میں شرکت بھی کی۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )

پچھلے دنوں شعبہ
مدنی کورسز دعوت اسلامی کے تحت کراچی میں شعبہ ذمہ داران ،ڈسٹرکٹ/ٹاؤن
/یوسی ذمہ داران اور جزوقتی معلمین کا الگ الگ مدنی مشورہ ہوا ۔
نگران
شعبہ مدنی کورس قاری سعید عطاری نے دورانِ تربیت اسلامی بھائیوں کو شعبے میں
مزید بہتری لانے کے لئے مختلف مدنی پھول دیئے نیز شرکا کو کراچی سٹی شعبہ مدنی کورسز کی کاوشوں پر تیار کردہ ویڈیو ڈاکیو منٹری بھی دکھائی ۔آخر میں کورسز ودیگر دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی والوں کو تحائف بھی پیش کئے۔(رپورٹ:شعبہ
مدنی کورسز کراچی سٹی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )

17
جنوری 2024ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام مدرسۃ المدینہ قباء المدینہ خسرے والا تکیہ لاہور میں فیضان نماز
کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔
اس
کورس میں موجود معلم محمد منور عطاری نے طلبۂ
کرام کو نماز کے شرائط و فرائض سیکھائے نیز وضو کا طریقہ بھی سمجھایا جبکہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )

شعبہ
مدنی کورسز کے تحت کیماڑی ڈسٹرکٹ کے مختلف
اسکولز میں 15 جنوری تا17 جنوری 2024
ء تین دن پر مشتمل وضو کورسز کا اہتمام کیا گیاہوا۔
معلومات
کے مطابق یہ کورسز ڈسٹرکٹ کیماڑی کے شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ دار مولانا محمد شعیب
رضا عطاری مدنی اور ٹاؤن ذمہ دار محمد سلطان عطاری مدنی نے کروائے ۔
دوران کورس ذمہ داران نے اسکولز کے اسٹوڈنٹس کو وضو کے فرائص و سنتیں یاد کروائیں اور ساتھ ہی انہیں باوضو رہنے کے
فضائل بیان کرتے ہوئے باوضو رہنے کی عادت بنانے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: عابد عطاری معلم جزوقتی مدنی
کورسز، کانٹینٹ:رمضان رضا مدنی عطاری )
جامع مسجد گلزار مصطفیٰ رحیم یار خان میں جاری سات دن کا نماز کورس اختتام پذیر

شعبہ
مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام جامع مسجد
گلزار مصطفیٰ ٹرسٹ کالونی روڈ غریب آباد رحیم یار خان میں 12 جنوری 2024ء کو سات دن کے فیضان نماز
کورس کا اختتام ہوگیا۔
کورس
کے اختتام پر اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ
ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز اور فیضان نماز کورس کے شرکا نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ
نگران اظہر سلیم عطاری نے بیان کیا جس میں نماز کورس کی اہمیت کے متعلق بتایا جبکہ اختتام پر کورس کرنے والے افراد کو اسناد اورتحائف پیش کئے نیز شرکائے کورس نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔( رپورٹ:رمضان
رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 11 جنوری 2024ء کو 1122 ریسکیو آفس
بہاولپور پنجاب میں نماز کورس کا سلسلہ ہوا جس میں ریسکیوں اہلکار اور افسران نے شرکت کی ۔
شعبہ
مدنی کورسز جزوقتی معلمین کے ذمہ دار محمد
ابوبکر مدنی عطاری نے شرکا کو نماز کے شرائط یاد کروائے اور نماز کے فرائض و واجبات کے متعلق معلومات فراہم کیں ۔
آخر میں ڈویژن آفس ریسکیو آفیسر نے پورے بہاولپور
سٹی میں دوسرے ریسکیو آفیسز میں کورسز
کروانے کی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )
بلدیہ
ٹاؤن کے مختلف اسکولز ، کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں کے پرنسپلز حضرات سے ملاقات

دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ
اہتمام ڈسٹرکٹ کیماڑی کے ذمہ دار مولانا
محمد شعیب رضا عطاری مدنی نے بلدیہ ٹاؤن کے مختلف اسکول ، کالج اور دیگر تعلیمی اداروں کا وزٹ کیا ۔
محمد شعیب رضا مدنی عطاری نے ان تعلیمی اداروں کے پرنسپلز حضرات سے ملاقات کی اور ان کو اپنے اداروں میں مدنی کورسز کروانے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنے اداروں میں مدنی کورسز کروانےکے
لئے تاریخیں مقرر کرکے مدنی کورسز کروانے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
مدرسہ
القادریہ مورو روڈ دادومیں جاری سات دن کا فیضان نماز کورس اختتام پذیر
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبے مدنی کورسز کے زیر اہتمام مورو روڈ دادو میں قائم مدرسہ القادریہ
میں 05 جنوری 2024 ء کو سات دن کے فیضان
نماز کورس کا اختتام ہوگیا۔
کورس
کے اختتام پر اختتامی تقریب کا
انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی ذمہ دار و شعبہ
مدنی کورسز کے معلم اظہر حسین عطاری اور مدرسہ
ہذا کے مہتمم، مدرسین، علاقے کے معززین ، شرکائے کورس کے سرپرستوں اور کثیر عاشقان رسول
نے شرکت کی۔
اختتامی
تقریب میں کورس کے معلم اظہر حسین عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لیتے
رہنے ، نمازوں کا اہتمام کرنے سمیت دیگر نیک اعمال کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بھائیوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
کورس
کے آخر میں تمام شرکائے کورس کواسناد دی گئیں اور تحائف سے بھی نوازا گیا۔(رپورٹ:شعبہ
مدنی کورسز، کانٹینٹ: محمد عمر فیاض عطاری مدنی)
جامع
مسجد محمدی حنفیہ نیو کراچی میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران کاماہانہ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت جامع
مسجد محمدی حنفیہ نیو کراچی میں کراچی ڈسٹرکٹ ذمہ داران کاماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں
کراچی
سٹی ذمہ دار محمد صابر عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور سال 2024ء
میں ہرہروارڈ/ یوسی /ٹاؤن میں جزوقتی اور کل وقتی رہائشی کورسز کو بڑھانے کی
پلاننگ دی نیز ذمہ داران کو فرائض و
واجبات پر عمل کرتے ہوئے 12دینی کاموں میں شمولیت کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:شعبہ
مدنی کورسز کراچی سٹی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)