ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز، سندھ کے علاقے   بھریا میں قائم جامع مسجد مدنی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت ہونے والے 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کی آخری نشست 2 جنوری 2025ء کو منعقد ہوئی۔

اختتامی نشست میں دعوتِ اسلامی کے ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران، ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران شعبہ مدنی کورسز، یوسی نگران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق کورس کے شرکا کو طہارت کے مسائل سمیت دیگر فرض علوم سکھائے گئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭وضو کے فرائض و سنتیں٭وضو توڑنے والی چیزیں٭غسل کے فرائض٭غسل کا سنت طریقہ٭گسل کی چند ضروری احتیاطیں٭نماز کے شرائط و فرائض٭واجباتِ و مفسداتِ نماز٭مدنی قاعدہ و اذکارِ نماز۔

اس دوران کورس کے معلم اظہر سلیم عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مزید کورسز کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے مزید کورسز کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ آخر میں شرکائے کورس کی حوصلہ افزائی کورتے ہوئے انہیں اسناد دی گئیں۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)