صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر درہ پیزو  میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت 12 دن (22 دسمبر 2024ء تا 2 جنوری 2025ء) کا معلم کورس منعقد کیا گیا جس میں کم و بیش 18 اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

12 دن کے مکمل کورس میں اسلامی بھائیوں نے پابندی کے ساتھ تہجد، اشراق و چاشت، اوابین اور صلوٰۃ التوبہ کی نمازیں ادا کیں جبکہ دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں میں بھی حصہ لیا جن کی تفصیل درج ذیل ہے:

٭روزانہ 9 مساجد کے اطراف میں فجر کے لئے مسلمانوں کو جگایا گیا٭روزانہ مساجد میں بعدِ نمازِ فجر بیانات کا اہتمام کیا گیا جن میں 1 ہزار 499 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی٭تمام مساجد میں تفسیرسننے / سنانے کے حلقے لگائے گئے جن میں کم و بیش 612 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ٭357 چوک درس ہوئے جن میں کم و بیش 1 ہزار 270 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی٭تمام مساجد کے اطراف میں 60 مقامات پر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا اہتمام ہوا جن میں 455 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی٭255 مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 688 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی٭شرکائے کورس کی انفرادی کوشش سے کم و بیش 60 اسلامی بھائیوں نے مدنی مذاکرہ اجتماع میں شرکت کی٭ہاتھوں ہاتھ 13 اسلامی بھائیوں کا فیضانِ نماز کورس شروع کیا گیا۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکنِ شعبہ مدنی کورسزواعتکاف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)