عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 4 نومبر 2023ء کو لاہور میں راوی ٹاؤن کے معلمین کرام کا مدنی مشورہ ہوا۔
سید
فرقان الحق عطاری نے رہائشی کورسز کے
حوالے سے بات چیت کی اور دکانوں پر صدقہ بکس رکھوانے کا ذہن دیا جس پر معلمین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ : محمد منور عطاری!
راوی ٹاؤن ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے3 نومبر 2023ء کو محمد
ابوبکر عطاری مدنی نے بہاولپور میں قائم ایک یونیورسٹی کے ہاسٹل
میں شعبہ تعلیم کے ذمہ دار اور وہاں موجود
دیگر اسٹوڈنٹس سے ملاقاتیں کیں ۔
دوران
ملاقات محمد ابوبکر عطاری نے طلبہ کو ہاسٹل میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور انہیں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
یونیورسٹی
ہاسٹل میں فری لانسنگ، ایگریکلچر، ایل ایل بی، بی بی اےاور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
وابستہ اسلامی بھائیوں سے ملاقات ہوئی۔(کانٹینٹ:رمضان رضاعطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان نزد انصاری چوک شاہ
رکن عالم کالونی میں 20 اکتوبر2023ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان، خانیوال
،وہاڑی اور لودھراں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مدنی کورسز اور ملتان سٹی کے ٹاؤنز اور یونین
کونسلز مدنی کورسز ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے شرکت کی اس کے علاوہ مختلف کورسز
کروانے والے ٹیچرز / ٹرینرز نے بھی حاضری دی۔
مدنی مشورے میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مدنی کورسز
پاکستان محمد سعید عطاری اور مستنصر عطاری
ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وقت اور دعوت
اسلامی کے پلیٹ فارم کا درست استعمال کرنے ، تفسیر قرآن پڑھنے اور دیگر افراد کو
بھی پڑھانے کی کوشش کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیچنگ اسکلز ایمپروو کرنے کےحوالے سے ٹپس بھی بتائیں۔(رپورٹ: عادل
شہزاد عطاری ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مدنی کورسز ملتان سٹی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
18
اکتوبر 2023ء کو مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدنی کورسز دعوت ا سلامی کے ذمہ داران
و معلمین کے درمیان میٹ اپ کا سلسلہ ہوا ۔
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے میٹ اپ میں شامل ذمہ داران کی اسکلز انھینسمنٹ، آؤٹ
پٹ، پبلک ڈیلنگ اور کسٹمر کئیر کے موضوعات پر تربیت کی۔(رپورٹ: رکن
مجلس مدنی کورسز محمداحمدسیالوی عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دینی
کاموں کے سلسلے میں 5 اکتوبر 2023ء کو مدنی مرکزفیضانِ مدینہ رحمان سٹی میں راوی ٹاؤن کے معلمیین کا مدنی
مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار سید
فرقان عطاری نے رہائشی کورسز کے حوالے سے بات کی اور ٹیلی تھون جمع کرنے کے متعلق مدنی پھول بیان کرتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد منور عطاری راوی ٹاؤن معاون ذمہ دار
شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت23 ستمبر 2023ء کو کورنگی ڈسٹرکٹ
میں واقع اقراء فاؤنڈیشن اسکول میں اسٹوڈنٹس کے درمیان طہارت کورس کروایا گیا۔
کورس
میں شریک اسٹوڈنٹس کو مبلغ دعوت اسلامی نے
پاکی/ ناپاکی کے مسائل سمجھائے اور انہیں کپڑے
پاک کرنے کے متعلق اہم معلومات دیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ کورنگی
محمد حاشر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت کورنگی ڈسٹرکٹ،لانڈھی ٹاؤن میں واقع پاک گرامر
اسکول میں اسٹوڈنٹس کے درمیان کیریکٹر بلڈنگ کورس کروایا گیا۔
کورس
میں شریک طلبہ کی مبلغ دعوت اسلامی نے
احترام والدین و اساتذہ کے موضوع پر تربیت کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:
محمد حاشر عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ کورنگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت کورنگی ڈسٹرکٹ میں واقع محمد علی جناح اسکول میں
اسٹوڈنٹس کے درمیان طہارت کورس کروایا گیا۔
کورس
میں شریک طلبہ کو مبلغِ دعوت اسلامی نے پاکی وناپاکی کےمسائل سمجھائے اور کپڑے پاک
کرنے کے متعلق اہم معلومات دیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ کورنگی محمد
حاشر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 15 ستمبر 2023ء کواسٹار
کالج لاہور میں میٹ اپ منعقد ہوا جس میں راوی ٹاؤن کے معلم محمد منور عطاری
نے اسٹوڈنٹس کو فرض علوم میں سے
غسل کے فرائض تفصیل سے سمجھائے اور انہیں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی ونیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد منور عطاری معاون ٹاؤن ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
لاہور کی جامع مسجد محمدیہ غوثیہ میں شعبہ مدنی کورسز
کے نیو معلمین کا مدنی مشورہ
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام لاہور کی جامع مسجد محمدیہ غوثیہ میں شعبہ مدنی کورسز
جزوقتی کے نیو معلمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار
محمد حمزہ عطاری نے نیو معلمین کی 12 دینی
کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔
اس موقع پر محمد حمزہ عطاری نے شرکا میں سے یوسی ذمہ دار بھی بنائےنیز انہیں 7
دن اور 63 دن پر مشتمل رہائشی کورسز میں
کثیر اسلامی بھائیوں کا داخلہ کروانے کی نیتیں کروائی اور اہداف دئیے جس پر اسلامی
بھائیوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد منور عطاری معاون ٹاؤن ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
14
ستمبر 2023ء کو دعوت اسلامی کے تحت اسپیئر کالج لاہور میں
سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں پرنسپل،اساتذہ سمیت 150اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔
سیکھنے سکھانے کے حلقے میں راوی ٹاؤن کے معلم محمد منور عطاری نے وضو کے فرائض تفصیل کے ساتھ بیان کئے اور شرکا کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کی نیتیں کروائیں جس پرا سٹوڈنٹس و
اساتذہ نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد منور عطاری معاون
ٹاؤن ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)