ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز سندھ کے گوٹھ فوٹو خان وگن میں قائم جامع مسجد فیضانِ رضا میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کی اختتامی نشست 26 دسمبر 2024ء کو منعقد ہوئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران، ڈویژن ذمہ دار، شعبہ مدنی کورسز کے ڈویژن ذمہ دار، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کےڈسٹرکٹ قافلہ ذمہ دار، ہومیوپیتھک کے ڈویژن ذمہ دار اور دیگر عاشقانِ رسول موجود تھے۔

کورس کے ساتوں دن معلم اظہر سلیم عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مختلف فرض علوم سکھائے جن میں وضو کے فرائض و سنتیں، وضو توڑنے والی چیزیں، غسل کے فرائض، غسل کا سنت طریقہ، اس کی چند احتیاطیں، نماز کے شرائط و فرائض، واجباتِ نماز، مفسداتِ نماز، نماز کا پریکٹکل اور مدنی قاعدہ شامل تھا۔

اس کے علاوہ معلم نے وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے دیگر کورسز کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے مزید کورسز کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں شرکائے کورس کو اسناد دی گئیں۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)