مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں اور طلبۂ
کرام میں معلم کورس کا انعقاد
پنجاب پاکستان کے شہر نارو وال میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 31 دسمبر 2024ء کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت معلم
کورس ہوا جس میں شعبہ جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام، شعبہ مدرسۃ المدینہ کے مدرسین،
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان اور شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق معلم کورس میں مبلغینِ دعوتِ
اسلامی نے مختلف موضوعات پر شرکا کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:٭معلم
کو کیسا ہونا چاہیئے؟٭معلم کی خصوصیات٭کامیاب معلم کے اوصاف٭کورس تیار کرنے کا طریقہ٭
ڈیٹا انٹری کی اہمیت و افادیت٭ایپلیکیشن میں ڈیٹا انٹری کرنا٭کورس کے ذریعے 12 دینی
کام کو مضبوط کرنا٭کورس میں کارکردگی جمع کرنے کا طریقہ٭رہائشی کورسز کے لئے
اسلامی بھائیوں کو تیار کرنا٭کورس کے اختتام پر اختتامی نشست کا انعقاد کرنا ٭اختتامی نشست کا شیڈول٭دورانِ کورس فرض علوم کیسے
سکھائے جائیں؟٭فیضانِ نماز کورس کا اجمالی شیڈول٭سبق سننے کا انداز کیا ہو؟۔
اس موقع پر کورس میں شریک طلبۂ کرام، مدرسین
اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےدعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں میں حصہ لیا جن میں صدائے مدینہ، تفسیر سننے / سنانے کا
حلقہ اور مسجد درس شامل تھا۔