پاکستان کے شہر لودھراں میں قائم جامع مسجد سواگیہ افضل العلوم  نزدمین مارکیٹ اسٹیڈیم روڈ میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 7 دن (8 تا 14 دسمبر 2024ء) کے فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے رہائشی اسلامی بھائیوں اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس کورس میں معلم مدنی کورسزپاکستان مولانا محمد طیب عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو مختلف فرض علوم سکھائے جن میں وضو کے فرائض، سنتیں، وضو کا مکمل طریقہ، غسل کے فرائض، فرائضِ نماز ، شرائطِ نماز ، واجباتِ نماز، مفسداتِ نماز اور تیمم کے مسائل سمیت دیگر اہم چیزیں شامل تھیں۔

مولانا محمد طیب عطاری مدنی نےاذکارِ نماز کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مختلف دعائیں اور قراٰنِ پاک کی آخری 10 سورتیں یاد کروائیں جبکہ کورس کے ساتوں دن تہجد اور اشراق و چاشت کے نوافل بھی پڑھائے گئے۔(رپورٹ: محمد احمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)