شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان اور شعبہ مدنی کورسز
کے ذمہ داران میں معلم کورس
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں 22 دسمبر 2024ء کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت معلم کورس ہوا جس میں شعبہ
مدرسۃ المدینہ بالغان اور شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ داران شریک ہوئے۔
معلومات کے مطابق معلم کورس میں مبلغینِ دعوتِ
اسلامی مولانا اعجاز عطاری مدنی (رکن شعبہ مدنی کورسزاوورسیز)، قاری محمد صابر عطاری (کراچی
سٹی شعبہ مدنی کورسزذمہ دار) اور
مولانا حاشر رضا عطاری (کراچی سٹی شارٹ ٹائم شعبہ مدنی کورسز
ذمہ دار) نے مختلف موضوعات پر شرکا
کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭معلم کو کیسا ہونا چاہیئے؟٭کامیاب معلم کے
اوصاف٭کورس تیار کرنے کا طریقہ٭ ایپلیکیشن ڈیٹا انٹری کرنا٭کورس کے ذریعے 12 دینی کام کو
مضبوط کرنا٭کارکردگی جمع کرنے کا طریقہ٭کورس کے اختتام پر اختتامی نشست کا انعقاد
کرنا٭اختتامی نشست کا شیڈول٭فرض علوم کیسے سکھائے جائیں٭فیضانِ نماز کورس کا
اجمالی شیڈول٭سبق سننے کا انداز کیا ہو؟۔