دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے 23 جولائی 2023ء کو اقبال ٹاؤن لاہور ڈویژن میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سب ٹاؤن کورسز ذ مہ دار ابرار حسین عطاری نے اسلامی بھائیوں کو سیکھنے سکھانے کے حلقے میں غسل کے مسائل سکھائے اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ، ماہِ محرم الحرام کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 21 جولائی 2023ء  کو اقبال ٹاؤن لاہور میں میٹ اپ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ کے معلمین نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری مدنی نے جزوقتی کورسز کروانے والے معلمین کو جز وقتی کورسز سے کل وقتی کورسز یعنی رہائشی کورسز کے لئے اسلامی بھائیوں کوتیار کرنے کا ہدف دیا اور شعبہ کے متعلقہ دیگر دینی کام کرنے سے متعلق آگاہی دی۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 18 جولائی 2023ء کو لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور سٹی اور 5 ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

ڈویژن ذمہ دار سید فرقان عطاری نے نشتر ٹاؤ ن کے ذمہ داران کو رہائشی فیضان نماز کورس کروانے کا ذہن دیا جبکہ دیگر کو اگست 2023ء میں اپنے اپنے علاقوں نماز کورسز کروانے کا ہدف دیا ۔

اس کے علاوہ کورسز کروانے اور کراچی تربیتی کورس کے درجہ کی تقرری پوری کرنے کے متعلق گفتگو ہوئی۔ (رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری ، لاہور سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام اقبال ٹاؤن لاہور میں فیضانِ نماز کورس جاری ہے جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ اسلامی بھائی شرکت کررہے ہیں۔

18 جولائی 2023ء کو کورس کے دوسرے دن اسلامی بھائیوں کو معلم امتیاز عطاری مدنی نے ’’نماز کو ترک کرنے کی وعیدیں ‘‘ بیان کیں اور انہیں نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا جس میں شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری ، لاہور سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت  ہونے والے 63 دن پر مشتمل مدنی کورسز کے شرکا کے لئے ایک سیشن منعقد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اس کورس میں شرکا کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

11 جولائی 2023ء بروز منگل دینی کاموں کے سلسلے میں شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ داران نے بحریہ ٹاؤن کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ٹاؤن نگران سیّد رفاقت شاہ عطاری اور شعبہ مدنی کورسز کے ٹاؤن ذمہ دار زین العابدین عطاری کے ہمراہ میٹنگ کی۔

اس موقع پر شعبے کے سٹی ذمہ دار محمد صابر عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار قاری ناصر عطاری نے مختلف مقامات پر جزوقتی کورسز کے آغاز کی پلاننگ پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ماہِ اگست 2023ء میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس (رہائشی) کا آغاز کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


11 جولائی 2023ءکو اقبال ٹاؤن لاہور کی یو سی اعوان ٹاؤن میں  شعبہ مدنی کورسز ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری مدنی نے اسکول اونرز سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات محمد ابوبکر عطاری مدنی نے اسکول اونرز کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا جس میں بالخصوص شعبہ مدنی کورسز کےتحت ہونے والے دینی کاموں کے متعلق بتایا اور انہیں اپنے اسکول میں فرض علوم پر مشتمل کورسز کروانے کا ذہن دیا۔

کورسز کی دعوت پر اسکول اونرز نے اپنے اسکول اور اکیڈمیز میں بہت جلد شارٹ کورسز کروانے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ   مدنی کورسز کی جانب سے 11 جولائی 2023ء کو لاہور ڈویژن سیدہ آمنہ مسجد میں جاری جز وقتی نمازکورس کے شرکا میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی نے کورس کے شرکا مدنی منو ں کو دینی و اخلاقی تربیت پر مشتمل مدنی پھول دیئے نیز نماز کی شرائط کے حوالے سےتفصیل بتائی ۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ  مدنی کورسز دعوت اسلامی کی زیرِ اہتمام بحریہ ٹاؤن کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔ سٹی ذمہ دار صابر عطاری نے مختلف مقامات پر کورسز کروانے کے حوالے سے شرکا سے تبادلہ خیال کیا اور باہمی مشاورت سے اہداف طے کئے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ملیر میں 21 جولائی 2023ء سے 21 دن پر مشتمل رہائشی فیضانِ نماز کورس کی تاریخ بھی مقرر کی گئی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پاکستان بھر کے مختلف صوبوں اور شہروں سے آنے والے افرادکے لئے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت63 دن  کا رہائشی مدنی تربیتی کورس15 جولائی 2023 ء بروز ہفتہ سے شروع ہونے جا رہا ہے۔

اس کورس میں عقائد کی اصلاح، نماز کے احکام ،مکمل مدنی قاعدہ تجوید کے ساتھ، سورۂ ملک کی مشق، درست مخارج کے ساتھ آخری 20 سورتیں زبانی یاد، نماز کے اذکار و عملی طریقہ اور تقریباً 50 موضوعات پر مشتمل سنتیں و آداب،روزمرہ کی پڑھی جانے والی تقریباً 50 دعائیں، کفن دفن کا مکمل طریقہ، اخلاقی تربیت کے 50 موضوعات پر تربیت سمیت مدنی قافلے کا مکمل ٹائم ٹو ٹائم شیڈول چلانے کا طریقہ ، پبلک ڈیلنگ او رذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں کو کرنے کا طریقہ سکھایا جائے گا۔

کورس کی شرائط:

عمر کم از کم 18 سال ہو۔ (میٹرک پاس یا حافظ قرآن 16 سال کے افراد بھی اہل ہوں گے)

اوریجنل شناختی کارڈ / ب فارم اور فوٹو کاپی۔

اپنے رہائشی علاقے کے دعوتِ اسلامی کے نگران کا تصدیق نامہ

اپنے والد/سرپرست کا تحریری اجازت نامہ

موسم کے لحاظ سے ضروری سامان ساتھ لائیے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنو  ں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے لاہور میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز داتا گنج بخش میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار مدنی کورسز محمد ابوبکر عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ کے ناظمین سے ملاقات کی اور وہاں کے اسلامی بھائیوں کو معلم کے طور پر جز وقتی کورسز کروانے کی دعوت دی۔

اس موقع پر ناظمین جامعۃ المدینہ نے اپنے جامعہ میں پڑھنے والے درجہ خامسہ سے آگے دورۃ الحدیث تک کے طلبہ کو جز وقتی معلم بننے کی ترغیب دلائی اور خود بھی جز وقتی معلم بننے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔)رپورٹ : محمد ابوبکر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں دینِ اسلام کی  تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 5 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، مدینہ ٹاؤن 213 سوساں روڈ فیصل آباد میں بذریعہ ویڈیو لنگ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ قاری محمدسعیدعطاری، محمداعجازعطاری مدنی، محمداحمدسیالوی عطاری اور حافظ قاری محمد ندیم عطاری سمیت حافظ محمد اویس عطاری نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل عطاری نے شرکا کو شعبے کے اپ ڈیٹ نکات بتائے اور معلمین کی ٹریننگ کروانے کے بارے میں مدنی پھول دیئے جس پر نگران اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔

ا س کے علاوہ 15 جولائی 2023ء سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شروع ہونے والے مدنی تربیتی کورس میں تعداد بڑھانے کے سلسلے میں اہداف دیئے ۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)