18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 26 اکتوبر
2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے 63 دن کے مدنی تربیتی
کورس کی آخری نشست میں تقسیمِ اسناد کا
اہتمام کیا گیا۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے کورس مکمل کرنے والے اسلامی
بھائیوں کے درمیان اسناد تقسیم کرتےہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں مدنی
پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری
رکن مجلس مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)