دعوتِ اسلامی  کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت ڈسٹرکٹ کیماڑی وزیر منشن صدام چوک میں قائم جامع مسجد گلزارِ مدینہ میں 7 دن پر مشتمل رہائشی فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا ۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ پاکستان قاری سعید عطاری نے ’’ نماز کے فضائل‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور شرکا کو مزید فرض علوم پر مشتمل کورسز کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں کورس کرنے والے عاشقان رسول میں اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ: محمد صابر عطاری شعبہ مدنی کورسز کراچی سٹی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 23 جون 2023ء کو لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

صوبائی ذمہ دار مستنصر عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں کورسز کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور جزوقتی کورسز سے رہائشی کورسز تیار کرنے کا ہدف دیاجس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


لوگوں کی نمازیں درست کرنے اور انہیں دینی مسائل سکھانے کے لئے پچھلے دنوں پنجاب کے شہر لاہور میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت  فیضانِ نماز کورس کا آغاز کیا گیا جس میں مختلف گریڈ کے افسران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءًمبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد ابو بکر عطاری مدنی نے وضو و غسل کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نجاستوں کے بارے میں چند ضروری باتیں بتائیں۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو جان بوجھ کر نماز چھوڑنے اور بغیر جماعت کے نماز پڑھنے کی وعید بیان کی نیز انہیں پانچوں نمازیں مسجد کی پہلی صف میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ پڑھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامع مسجد خیر الوریٰ،گدائی چونگی ڈیرہ غازی خان میں 4 تا 15  جون 2023 ء 12 دن پر مشتمل معلم کورس منعقد ہوا جس میں 13 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ذمہ داراسلامی بھائی نے شرکا کو فرض علوم کورسز کروانے کے حوالے سے تربیت کی اورکورس کا پیٹرن و نصاب سمجھایا نیز کورس کے عاشقانِ رسول نے شیڈول کی پابندی کرتے ہوئے تہجد،اشراق و چاشت،اوابین اور صلوةُ التوبہ سمیت مکمل جدول نیک اعمال کے مطابق گزارا۔

مزید روزانہ 7 مساجد کے اطراف میں فجر کیلئے جگانے کا سلسلہ ہوا اور شرکا نے علاقائی دورے بھی کئے جن میں مقامی لوگوں کو ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوتیں دیں ۔)رپورٹ : احمد سیالوی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام 8جون 2023ء کو بہاولپور سٹی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ا ور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری و صوبائی ذمہ دار نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو کورسز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیئے اور ڈسٹرکٹ میں مختلف مقامات پر کورسز کروانے کی تاریخیں بتائیں ۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن ذمہ دار،کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری )


16 مئی 2023ء کو  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی کورسز ڈیپارٹمنٹ کے تحت شعبہ FGRF کے تعاون سے پنجاب کے قدیمی شہر ملتان میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفس (Rescue 1122) میں ویک اینڈ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا۔

معلم مدنی کورسز محمد یاسر عادل عطاری نے ’’ نماز کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں نماز کے طبی فوائد بھی بتائے اور دعوت اسلامی کا تعارف کروایا نیز وہاں موجود شخصیات اور اہلکاروں کو فیضان نماز کورس کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اس موقع پر DEO ڈاکٹر کلیم اللہ،اسٹیشن انچارج، شفٹ انچارج،آفس کمپیوٹر آپریٹر، دعوت اسلامی ملتان سٹی مدنی کورسز کے ذمہ دار محمد عادل عطاری سمیت ریسکیو 1122 کے دیگر عملے نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کورس کو Appreciate کیا اور اپنے ادارے میں مزید Short Courses کروانے کا عزم کیا جبکہ DEO کا کہنا تھا کہ اس وقت معاشرے میں بے حیائی اور برائیاں پھیلتی جا رہی ہیں، ہمیں اچھائیاں کرنے کے ساتھ ساتھ نیک کاموں کی بھی تشہیر کرنی چاہیے تاکہ برائی کو نیکی سے بدلا جا سکے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


22 مئی2023 ء کو  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت لمس یونیورسٹی ملتان کے Pharmacy Department میں جزوقتی فیضانِ قرآن و حدیث کورس ہوا۔

شعبہ مدنی کورسز کے معلم محمد یاسر عادل عطاری نے یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے درمیان ’’ علم دین کی اہمیت ‘‘کے موضوع پر بیان کیا نیز ایک اسٹوڈنٹ اچھا مسلمان کیسے بن سکتا ہے اور دین و دنیا کی کامیابی پانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز حسنِ اخلاق اپنانے اور کتب بینی کا ذہن دیا ۔اسٹوڈنٹس نے اس فیضانِ قراٰن و حدیث کورس کو سراہا اور آئندہ بھی اسی طرح کے دینی کورسز کے انعقاد کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

بعدازاں یونیورسٹی ڈائریکٹر نے دعوت اسلامی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس کورس کو Appreciate کیا اور اپنے مثبت خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


23 مئی 2023ء بروز منگل شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کی جانب سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے ٹاؤن ذمہ داران سمیت شارٹ کورسز ذمہ دار حاشر عطاری نے شرکت کی ۔

سٹی ذمہ دار صابر عطاری نے مدنی مشورے میں درج ذیل نکات پر گفتگو کی:

1)کراچی کے ہر وارڈ میں ماہانہ ایک جزوقتی (شارٹ ٹائم) کورس کروانا۔

2) ماہانہ طے شدہ تاریخ پر ایونٹ بنا کر کورس کروانا۔ مثلاً 7.6.5 جون پیر منگل بدھ کو شرائط نماز کورس ہوگا نیزمعلم اور مقام طے کر کے پورے ٹاؤن میں اس کی تحریک چلانا۔

3) شعبہ جات کے تحت مختلف کورسز کے لئے معلم فراہم کئے جائیں ۔ بالخصوص جون /جولائی میں شعبہ تعلیم کے تحت ٹیچرز اور پروفیشنلز میں فیضانِ قرآن وحدیث کورس کروایا جائے۔

4) کورسز کا ڈیٹا جمع کیا جائے۔

5) ٹاؤن کے معلمین کا ڈیٹا جمع کیا جائے اوران کی الگ سے کیٹیگری بنائی جائیں نیز پروفیشنلز و شخصیات میں کورسز کے لئے ڈسٹرکٹ میں الگ سے مجلس بنائی جائے جس کی ذمہ داری مدثر عطاری مدنی کو دی گئی ہے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں دینِ اسلام کی  تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 19مئی 2023ء بروز جمعہ شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مختلف مقامات سے فرض علوم کورس کے لئے آنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں معلم عبدالوہاب عطاری نے شرکا کو کتاب ’’ نماز کے احکام‘‘ سے وضو کے فرائض و مکروہات سمجھائے نیز فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انھوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


8 مئی 2023ء بروز پیر فیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران مجلس، اراکین مجلس، صوبائی ذمہ داران نے  شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فضیل عطاری نے شعبے کو اپ ڈیٹ رکھنے، دعوت اسلامی سے اپ ڈیٹ رہنے کا ذہن دیا نیز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 15 مئی 2023ء کو شروع ہونے والے مدنی تربیتی کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


2 اپریل 2023ء  کو فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں معتکفین کے درمیان امتحان کا سلسلہ ہوا جس میں اعتکاف والوں نے پہلے عشرے میں جو کچھ فرض علوم، سنتیں اور آداب اور دیگر مسائل سیکھے اسکا سوالات کی شکل میں پیپر دیا جس میں مختلف عمر کے اسلامی بھائیوں نے حصہ لیا اور سوالات کے جوابات تحریر کئے۔(رپورٹ : محمد ابوبکر عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے 15  مارچ 2023ء کو جامع مسجد رحمت آباد اڈا والی ڈسٹرکٹ لیہ پنجاب میں جاری 63دن کے مدنی تربیتی کورس میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

معلم شعبہ مدنی کورسز اظہر حسین عطاری نے ’’ عقائد‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکائے کورس کو اللہ تعالیٰ کے بارے میں عقیدہ سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئےانبیائے کرام ،صحابہ کرام،اولیا ئے کرام اور تقدیرکےبارے میں اسلامی عقائد سمجھائے۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری، کانٹینٹ:رمضان عطاری )