ڈسٹرکٹ جہلم، پنجاب پاکستان میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سوہاوہ میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت 7 دن کا رہائشی فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کے دوران مختلف اوقات میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے شرکا اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں نماز کے بارے میں چند اہم مسائل بتاتے ہوئے نماز کا عملی طریقہ سکھایا نیز تمام اسلامی بھائیوں نے 12 دینی کاموں میں بھی شرکت کی۔

کورس کے آخری دن اختتامی نشست ہوئی جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مزید دینی مسائل سیکھنے کے لئے مختلف کورسز کرنے کی ترغیب دلائی اور دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔بعدازاں کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔( رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)