ضلع ڈیرہ غازی خان، پنجاب پاکستان کی تحصیل کوٹ چھٹہ، بستی سنجرانی میں موجود جامع مسجد عمرِ فاروق میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے فیضانِ نماز کورس (رہائشی) کی اختتامی نشست منعقد ہوئی جس میں مقامی عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

دورانِ کورس شعبے کے معلم مولانا محمد طیب عطاری مدنی نے نماز کے مختلف مسائل کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور انہیں فرائضِ نماز و شرائطِ نماز کے متعلق آگاہی دی۔

اسی طرح مولانا محمد طیب عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے وضو و غسل کے بارے میں حاضرین کو بتایا اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)