ضلع ہٹیاں بالا کی  تحصیل پارسہ میں قائم جامع مسجد صدیقِ اکبرمیں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 7 دن کے فیضانِ نماز کورس کی اختتامی نشست منعقد کی گئی جس میں مدرسہ محمدیہ غوثیہ پارسہ کے طلبۂ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلم کورس محمد فیصل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دیگر کورسز میں شرکت کرنے بالخصوص 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔اختتام پر اسلامی بھائیوں کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔

اس موقع پر شعبہ مدنی کورسز کے کشمیر مشاورت ذمہ دار قاری محمد خورشید رضا عطاری، ڈسٹرکٹ نگران جہلم ویلی حافظ محمود عطاری، ڈسٹرکٹ نگران خیرپورسندھ مولانا عادل عطاری مدنی، شعبہ اصلاح اعمال کے کشمیر ذمہ دار محمد سعید عطاری، مولانا تصدق قادری (خطیب جامعہ مسجد صدیق اکبر پارسہ) نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)