پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت پنجاب کے علاقے واپڈا کالونی ملتان میں فیضانِ نماز کورس کی اختتامی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ایکسیئن آفیسر ، میپکو کمپنی سیکریٹری اور کمپنی سیکریٹری اسٹاف کی شرکت ہوئی۔

شعبے کے ڈویژن ذمہ دار عادل شہزاد عطاری نے ”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

ڈویژن ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)