شعبہ مدنی کورسز  دعوتِ اسلامی کے تحت ضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں قائم جامعہ قمرالاسلام ٹرسٹ میں 7 دن کا فیضانِ نماز کورس (رہائشی) کے اختتام پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس نشست میں جامعہ قمرالاسلام کے طلبۂ کرام، صاحبزادہ حامد سعید مصطفائی صاحب، ارسلان عطاری (شعبہ مدنی کورسز ڈویژن ذمہ دار) اور احمد حفیظ عطاری (ڈسٹرکٹ پاکپتن شعبہ مدنی کورسز )سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد شعبہ رابطہ برائےتاجران کے ڈویژن ساہیوال ذمہ دار حیدر علی عطاری نے بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی۔بعدازاں شرکائے کورس کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)