
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت کورنگی ڈسٹرکٹ،لانڈھی ٹاؤن میں واقع پاک گرامر
اسکول میں اسٹوڈنٹس کے درمیان کیریکٹر بلڈنگ کورس کروایا گیا۔
کورس
میں شریک طلبہ کی مبلغ دعوت اسلامی نے
احترام والدین و اساتذہ کے موضوع پر تربیت کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ:
محمد حاشر عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ کورنگی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت کورنگی ڈسٹرکٹ میں واقع محمد علی جناح اسکول میں
اسٹوڈنٹس کے درمیان طہارت کورس کروایا گیا۔
کورس
میں شریک طلبہ کو مبلغِ دعوت اسلامی نے پاکی وناپاکی کےمسائل سمجھائے اور کپڑے پاک
کرنے کے متعلق اہم معلومات دیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ کورنگی محمد
حاشر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 15 ستمبر 2023ء کواسٹار
کالج لاہور میں میٹ اپ منعقد ہوا جس میں راوی ٹاؤن کے معلم محمد منور عطاری
نے اسٹوڈنٹس کو فرض علوم میں سے
غسل کے فرائض تفصیل سے سمجھائے اور انہیں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی ونیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد منور عطاری معاون ٹاؤن ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
لاہور کی جامع مسجد محمدیہ غوثیہ میں شعبہ مدنی کورسز
کے نیو معلمین کا مدنی مشورہ

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام لاہور کی جامع مسجد محمدیہ غوثیہ میں شعبہ مدنی کورسز
جزوقتی کے نیو معلمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار
محمد حمزہ عطاری نے نیو معلمین کی 12 دینی
کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔
اس موقع پر محمد حمزہ عطاری نے شرکا میں سے یوسی ذمہ دار بھی بنائےنیز انہیں 7
دن اور 63 دن پر مشتمل رہائشی کورسز میں
کثیر اسلامی بھائیوں کا داخلہ کروانے کی نیتیں کروائی اور اہداف دئیے جس پر اسلامی
بھائیوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد منور عطاری معاون ٹاؤن ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

14
ستمبر 2023ء کو دعوت اسلامی کے تحت اسپیئر کالج لاہور میں
سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں پرنسپل،اساتذہ سمیت 150اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔
سیکھنے سکھانے کے حلقے میں راوی ٹاؤن کے معلم محمد منور عطاری نے وضو کے فرائض تفصیل کے ساتھ بیان کئے اور شرکا کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کی نیتیں کروائیں جس پرا سٹوڈنٹس و
اساتذہ نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد منور عطاری معاون
ٹاؤن ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
میمن گوٹھ، گڈاپ ٹاؤن کراچی میں مختلف اسکولوں
کا وزٹ، شارٹ کورسز شروع کروانے پر میٹنگ

دینی ماحول میں دنیاوی تعلیم دینے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے کراچی کے میمن گوٹھ، گڈاپ ٹاؤن میں مختلف اسکولوں کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ملیر 2 کراچی کے شعبہ مدنی
کورسز ذمہ دار اور یوسی نگران اسلامی بھائیوں نے اسکولوں کے ٹیچرز، پرنسپلز اور
اسکولز یونین ذمہ دار سے ملاقات کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے تعلیمی اداروں میں
دعوتِ اسلامی کے تحت جزوقتی شارٹ کورسز
شروع کروانے پر پرنسپلز سے میٹنگ کی جس
میں انہوں نےدیگر مختلف دینی کاموں کے
حوالے سے بھی کلام کیا۔(رپورٹ: محمد
صابر عطاری کراچی سٹی ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت 12 ستمبر 2023ء کو اسٹار کالج لاہور میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن کے معلم محمد منور عطاری نے
اسٹوڈنٹس کو وضو کے فرائض ان کی تفصیل
کے ساتھ سمجھائے ۔
بعدازاں
یوسی نگران محمد عمر عطاری نے ’’نماز کی
اہمیت‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی دعوت دی نیز 15 ستمبر 2023 ءبروز جمعہ سے شروع ہونے والے 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس ( رہائشی) میں
داخلے کی نیت کروائی جس پر انہوں نے اچھے
تاثرات کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد منور عطاری راوی ٹاؤن معاون ذمہ دار
شعبہ مدنی کورسز ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
پچھلے
دنوں ڈسٹرکٹ کورنگی ماڈل ٹاؤن ملیر
سعودآباد کے ذمہ داران وعاشقان رسول نے صحرائے مدینہ فیضان ِمدینہ میں یوم تعطیل
اعتکاف کیا۔
اس
دوران شعبہ مدنی کورسز کے سٹی ذمہ دار محمد صابر عطاری نے شرکا کو 12دینی کام کورس کروایا اور انہیں اپنے اپنے وارڈ/یوسی/ٹاؤن
میں عملی طور پر 12دینی کاموں میں عملی
طور پر شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ
:محمد صابر عطاری شعبہ مدنی کورسز کراچی سٹی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

8ستمبر
2023ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان
مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی وڈسٹرکٹ کے شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
نگران
شعبہ قاری سعید عطاری نے شعبے کے
سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیا اور آئندہ کے لئے اہداف(ٹاسک)دئیے نیز شعبےکے دینی کاموں کو مزید مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی اور اپنے جدول میں خصوصیت کے ساتھ 12 دینی کام کو لازمی شامل کرنے کا ذہن
دیا۔(رپورٹ :محمد
صابر عطاری شعبہ مدنی کورسز کراچی سٹی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

داتا
گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک
کے موقع پر لاہور میں تینوں دن
فرض علوم پر مشتمل جزوقتی مختلف مدنی
کورسز کا سلسلہ ہوا جن میں وضو،
غسل،تیمم اور نماز کے شرائط و فرائض اورواجبات سکھائے گئے۔
اس
موقع پر مزار شریف کے وسیع احاطے میں 404 حلقے لگائے گئے ،ان حلقوں میں تقریباً 8 ہزار 80 شرکا نے شرکت کی۔حلقوں میں شریک زائرین کو راوی ٹاؤن کے معلمین نے فرض علوم کے ساتھ ساتھ نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ:
راوی ٹاؤن معاون ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام
31 اگست 2023ء کو جامع مسجد بہار مدینہ فیروز والہ لاہور میں
سیکھنے سکھانے کےحلقے کا انعقاد ہوا جس
میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ دعوتِ اسلامی محمد مستقیم عطاری نے اسلامی
بھائیوں کو تیمم کے متعلق معلومات فراہم کیں
اور نماز کا مکمل پر یکٹیکل طریقہ سکھایا نیز اذکارِ نماز سے متعلق بتایا جبکہ 2 ستمبر
2023ء ہفتے کو یومِ دعوت اسلامی کے موقع پر ہونے والے مدنی مذاکرے میں اپنی شرکت کو یقینی بنانے کی دعوت دی ۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
اگھم کوٹ سندھ کی جامع مسجد نور مصطفیٰ میں نماز
کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد اجتماع

دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے 29
اگست 2023ء کو جامع مسجد نور مصطفیٰ اگھم کوٹ
وسان ڈسٹرکٹ مٹیاری سندھ میں 7دن کے فیضان نماز کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
اس
اجتماع میں فیضان نماز کورس کے شرکا سمیت ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران و ذمہ داران کے علاوہ کورس کرنے والوں کے سرپرستوں اور
اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔
صوبائی
ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز اظہر حسین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی قافلوں میں سفرکرنے کا ذہن دیا۔اختتام
پر شرکائے کورس کو اسناد و تحائف پیش کئے۔(رپورٹ:
اظہر حسین عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)