عاشقانِ رسول   کی دینی تحریک دعوت ا سلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 29 جنوری 2024ء کو المدینہ مسجد مینا گوٹ قمبر شریف لاڑکانہ سندھ میں 7 دن کے فیضان نماز کورس کا سلسلہ ہوا ۔

کورس میں شریک محلے کے اسلامی بھائیوں کو شعبہ مدنی کورسز کے معلم عبدالمنان عطاری نے نماز کورس میں وضو، غسل اور نماز کے شرائط، فرائض و واجبات ، نماز کے مفسدات ، مختلف دعائیں اور چلنے کی سنتیں وآداب بتائے نیز نماز کا پریکٹیکل بھی کروایا۔

اس کے علاوہ دوران کورس چوک درس اور علاقے میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ بھی ہوا۔کورس کے اختتام پر اسلامی بھائیوں کو اسناد بھی دی گی جبکہ تمام شرکا ئے کورس نے 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت بھی پائی۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری مدنی رکن مجلس مدنی کورسز، کانٹینٹ: رمضا ن رضا عطاری مدنی )